Top Rated Posts ....
Search

Bharat Se Pakistan Ko Bad Tareen Shakist

Posted By: Mangu on 23-09-2018 | 19:11:04Category: Political Videos, News


بھارت سے پاکستان کو بد ترین شکست کیوں ہوئی؟ کپتان سرفراز احمد نے ایسی دلیل پیش کردی کہ آپ کےغصے کی انتہا نہ رہے گی
دبئی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہم اسی طر ح کیچز چھوڑتے رہے تو بڑی ٹیموں کو ہرانا مشکل ہوگا ۔ایشیاءکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے فائنل کھیلنا ہے تو بنگلادیش کے خلاف میچ جیتنا ہوگا،اگرفائنل کھیلناہے اور بڑی ٹیم کوہراناہے،
توسکل لیول کو بڑھانا ہوگا، دبئی میں بیٹنگ آسان نہیں تھی،اگرہم270یا280 سکور کرتے اور جلدوکٹیں لیتے توکچھ اور بھی ہوسکتا تھا ۔یاد رہے کہ ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سرفراز الیون کی جانب سے دیئے گئے 238رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا ،،افغانستان کیخلاف گزشتہ میچ کی طرح پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے بازوں کا بھرپور ساتھ د یا اور روہت شرما کے3کیچز ڈراپ کردیے،پہلے شاداب خان، پھر امام الحق اور اسکے بعد فخرزمان نےبھارتی کپتان کو رنز بنانے کا چانس فراہم کیا۔شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 15ویں سنچری بھی سکور کرڈالی ، وہ 107رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،روہت شرما نے اپنی 19ویں ون ڈ ے سنچری مکمل کی ،روہت 114اور رائیڈو12رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے اور بھارت نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، روہت اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کےخلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم8ویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،
وہ 10 رنز ہی بناسکے۔فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ،15 اوورز کے اندر 2 وکٹیں گر جانے پر پاکستانی کپتان نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی اور سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی جگہ خود کھیلنے آئے،اگلے ہی اوور میں بابر اعظم 58 کے مجموعی سکور پر صرف 9 رنز بناکر سرفراز کی غلط کال کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے۔تین کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 165 کے مجموعی سکور پر سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔شعیب ملک نے بھی 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ جسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔شعیب ملک کے بعد آصف علی اچھے آغاز کے باوجود اپنی اننگز کو آگے لیکر نہ جاسکے اور 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر یزویندرا چاہل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، شاداب خان 10رنز بنا کر بمراہ کی دوسری وکٹ بنے ،گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 237رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو،یزویندرا چاہل اورجسپریت بھمرا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کی تاہم دیگر باﺅلرز خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کےبھارت کو ہرایا جائے۔۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کےلئے مکمل تیار ہیں اسلئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔۔بھارت کےخلاف میچ کےلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.