Top Rated Posts ....
Search

Bharat Ke Khilaaf Qaumi....Team

Posted By: Mangu on 23-09-2018 | 09:25:10Category: Political Videos, News


بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم دباؤ کا شکار، فخرزمان نے ناکامی کی انوکھی مثال قائم کر دی
دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف سست بیٹنگ کے نتیجے میں دونوں پاکستانی اوپنرز پوویلین واپس پہنچ گئے ہیں ۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔ فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ، فخر زمان نے بابر اعظم سے بھی مشورہ کیا تاہم انہوں نے بھی ریویو لینے سے روک دیا ۔بابر اعظم9رنز بنا کر کپتان سرفراز احمد کی غلط کال کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کےبھارت کو ہرایا جائے۔۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کے لیے مکمل تیار ہیں اس لیے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا، قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔بھارتی ٹیم شیکر دھاون، کپتان روہت شرما، امباتی روئیڈو، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، روندرا جدیجا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چاہل اور جسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔سپر فور مرحلے میں ایشیا کپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلادیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔آج کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائےگی اور ہارنے والی ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.