Top Rated Posts ....
Search

Deepika Aur Ranveer Ki Shadi Mein Takheer...

Posted By: Akbar on 23-09-2018 | 09:24:22Category: Political Videos, News


دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی شادی تاخیر کا شکار۔۔۔ نومبر کی بجائے کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا انتظار ان کے پرستار کئی روز سے کررہے ہیں تاہم اب دونوں کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔ واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار ارجن کپور کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں اور اب بالآخر دونوں کی شادی کی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کا مقام بنگلور ہوگا یا پھر انوشکا اور ویرات کی طرح شادی اٹلی میں ہوگی اور استقبالیہ تقریب بھارت میں ہوگی۔ دپیکا اور رنویر اس شادی کو ‘پرفیکٹ ویڈنگ’ بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تاریخ سب تیاریوں کا آغاز کرنے کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.