Top Rated Posts ....
Search

Yeh Dhamkiyaan Kisi Aur Ko Deina - Imran Khan

Posted By: Ahmed on 23-09-2018 | 09:22:58Category: Political Videos, News


یہ دھمکیاں کسی اور کو دینا ۔۔۔ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں پر عمران خان کا دبنگ رد عمل سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف کے متنازعہ بیان پر وزیر اعظ، عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ ییا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے دباؤ میں آنے وال نہیں ہے ۔ امید ہے بھارت تکبر چھوڑ دے گا ۔ مذاکرات کی بات ا س لیے کی تاکہ دونو ں ممالک کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو اور مسائل حل ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عوب اورمتحدہ عرب امارات بھیگ مانگنے نہیں بلکہ سرمایہ کاری لینے گئے تھے ۔ سرمایہ کاری آئی تو ملک بہت آگے جائے گا ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں لوکل باڈیز نظام کو حتمی شکل دی جائے گی، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیرِ اعظم کو 100 دن کے ایجنڈے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کابینہ کے نمائندوں کو عمارتوں میں آتش زدگی کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی کہ آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی اس کی تحقیقات کی جائیں، اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کی ہدایت جاری کی، کہا کہ زکوٰۃ اور بیت المال کی تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ہماری کارکردگی کو بہ غور دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو توقعات ہیں، ہم نے عوام کو نئی سوچ دی ہے، تمام وزرا اپنے محکموں کا جائزہ لیں اور قوم کو بتائیں کہ محکموں کے کیا حالات ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم کو ماضی کی حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے بارے میں بتایا جائے، کہ قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے بھی مزید قرضہ لینا پڑتا ہے۔انھوں نے اجلاس میں بتایا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں عوام کی بہتری پر توجہ دی، اداروں میں عدم سیاسی مداخلت کی روایت ڈالی، صحت، تعلیم اور پولیس کے محکموں میں عدم سیاسی مداخلت کے حوصلہ افزا نتائج ملے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.