Top Rated Posts ....
Search

Bharti Ki Bold Actress Rakhi Sawant

Posted By: Akbar on 22-09-2018 | 19:23:48Category: Political Videos, News


بھارت کی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے جسم کے کون کونسے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا؟
ممبئی (ویب ڈیسک) رئیلٹی ٹی وی سٹار اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عوامی خدمت کے نام پر اپنے جسم کا ایسا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپر ہو گیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ وہ معاشرے کی خدمت اور لوگوں سے محبت کے
جذبے کے باعث اپنے جسم کے نازک اعضاءعطیہ کر رہی ہیں۔راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں کچھ لوگ اپنی آنکھیں عطیہ کرتے ہیں اور کچھ پھیپھڑے اور گردے وغیرہ، یعنی لوگوں کا آپس میں اپنا پیار ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے کی خدمت میں مصروف ہے اور میں بھی چاہتی ہوں کہ لوگوں میں پیار بانٹوں تو اس لئے میں نے اپنے جسم کے ناک حصے عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہیں کون لینا چاہے گا اور یہ کسے ملیں گے لیکن میں بہت خوش ہوں۔کچھ لوگوں کی جانب سے حیران کن طور پر راکھی ساونت کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا مگر اکثریت ان کے فیصلے کا مذاق اڑاتی نظر آئی، سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر تبصرے کئے اور اخلاقی حدود بھی پھلانگ گئے۔واضح رہے کہ کافی عرصہ قبل راکھی ساونت نے اعتراف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں کیرئیر کا آغاز کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے جسم کے نازک اعضاءکی سرجری کروائی تھی مگر 2010ءمیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سرجری کے ذریعے رکھوائے گئے امپلانٹ نکلوا دئیے ہیں تاہم بہت سے لوگوں کے خیال میں ان کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.