Top Rated Posts ....
Search

Bharti Army Chief Ko Uhda Kaise Mila

Posted By: Ahmed on 22-09-2018 | 19:21:59Category: Political Videos, News


بپن راوت کو بھارتی آرمی چیف کا عہدہ کیسے ملا؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت مودی کے حامی ہیں انھیں نیچے سے اٹھا کر اوپر لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردِ عمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے کئی ایسے بیان دیے ،
جو سیاست دان دیتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ موجودہ بھارتی آرمی چیف سے متعلق ایک تاثر یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حامی ہیں۔خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 14 ستمبر کو بھارتی حکومت کو خط لکھا تھا، جس کا جواب ہرزہ سرائی سے پہلے بھارت نے سوچ سمجھ کر مثبت دیا تھا۔سابق وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے ایسا بیان دیا جیسے وہ بی جے پی کے عہدے دار ہیں، وہ اس طرح غیر ذمہ دارانہ بیان پہلے بھی دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ آج بھارتی آرمی بپن راوت نے پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دیں، انھوں نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔بپن راوت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے۔ انھوں نے اس خام خیالی کا بھی اظہار کیا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے۔بھارتی گیدڑ بھپکی کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.