Top Rated Posts ....
Search

Iran Mein Fauji....Dehshat Gardaana Hamle Mein

Posted By: Abid on 22-09-2018 | 19:20:30Category: Political Videos, News


ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے میں کون ملوث ہے ؟ آیت اللہ خامنہ ای نے نام لے کر انکشاف کر دیا
تہران(ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا تعلق خطے میں موجود امریکا کے ساتھیوں سے ہے۔ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حملہ خطے میں امریکی کٹھ پتلی ریاستوں کی منصوبہ بندی کا تسلسل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ
ان ممالک کا مقصد ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ایرانی فورسز مجرموں کو جلد از جلد تلاش کر کے انجام تک پہنچائیں۔ واضح رہے کہ صوبہ اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے اہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی پریڈ کے دوران پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے بعض افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی اہواز کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ترجمان ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز ملٹری پریڈ کے حملہ آوروں کا تعلق داعش سے نہیں بلکہ حملہ آوروں کا رابطہ اسرائیل اور امریکا سےتھا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران میں فوجی پریڈ پر حملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو اسلحہ، تربیت اور معاوضہ غیر ملکی حکومت نے ادا کیا۔جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دفاع کے لیے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پاکستان نے ایران کی اہواز ملٹری پریڈ میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.