Top Rated Posts ....
Search

Jinsi Haraasgi Ka Waaqia Hone Ke Kaafi Arsa Baad

Posted By: Akbar on 21-09-2018 | 19:28:31Category: Political Videos, News


جنسی ہراسگی کا واقعہ ہونے کے کافی عرصہ بعد واویلا کا اصل مقصد کیا؟ ماڈل صدف کنول نے میشا شفیع کے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ میشا شفیع نے کچھ عرصہ پہلے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی لیکن اب ماڈل صدف کنول نے جنسی ہراسگی کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ،
میشا شفیع بھی میدان میں آگئیں۔ماڈل گرل صدف کنول اور آمنہ الیاس نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین سے بات کی ۔ ماڈل گرل صدف کنول نے کہا میں ہمیشہ خوش قسمت رہی ہوں ایسا میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا، کیونکہ آپ کے ساتھ اگر کچھ ہوا ہے تو اسی وقت بول دو، بعد میں آپ کو بتانا یاد آ رہا ہے، اگر میرے ساتھ کبھی می ٹو ہوا تو اسی وقت بولوں گی ، سوشل میڈیا پر نہیں لکھوں گی بلکہ آپ لوگوں کو بتاﺅں گی۔پروگرام کے دوران صدف کنول نے ماہرہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ لوگ ماہرہ خان کو کیوں پسند کرتے ہیں ؟لوگ اسے اس کی جلد کے رنگ کی وجہ سے پسند کرتے ہیں ، اس میں ایسی کوئی خاص چیز نہیں ہے، اس کا چہرہ کوئی ہٹ کر چیز نہیں ہے‘۔ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی نہیں ہوا لیکن اس بارے میں سنا ضرور ہے، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعض ستاروں نے اس حوالے سے بات کی ہے، یہ اب مذاق بن چکا ہے لیکن یہ بہت ہی سیریس معاملہ ہے۔ ’ میں صدف کی بات سے اتفاق نہیں کرتی،
جب آپ کو لگے تو اس وقت بول دیں کیونکہ بعض لوگوں میں ہمت نہیں ہوتی ، یہ مردوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے ، جنہوں نے اس بارے میں بات کی ہے میں انہیں سلیوٹ کرتی ہوں، می ٹو کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کو غلط ثابت کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، اگر کسی کے ساتھ ہوا ہے تو انہیں ضرور اس بارے میں بات کرنی چاہیے‘۔صدف کنول کی جانب سے می ٹو تحریک پر بات کرنے پر اداکارہ میشا شفیع ذرا غصے میں نظر آئیں اور غلط گرامر کے ساتھ انگریزی بول کر ماڈل گرل پر تنقید کی۔ میشا شفیع نے لکھا ’ مضبوط بھنووں سے حوصلہ مضبوط نہیں ہوجاتا ‘۔ خیال رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کچھ عرصہ قبل گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صدف کنول کی بڑی بھنووں کی طرف اشارہ کرکے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔اداکارہ صنم سعید نے بھی صدف کنول کی بات پر رد عمل دیا اور لکھا کہ موازنہ خوشیوں کاسب سے بڑا چور ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.