Top Rated Posts ....
Search

Adakaari Mein Ab Kya Milta Hai....Meera

Posted By: Akbar on 21-09-2018 | 10:48:38Category: Political Videos, News


اداکاری میں اب کیا ملتا ہے ۔۔۔اداکارہ میرا نے نیا مگر ناقابل یقین کاروبار شروع کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا اب کاروبار کریں گی۔ پہلے مرحلہ میں انہوں نے لاہور کے پوش علاقے اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی میں میرا کیفے بنا لیا ہے۔ کیپٹن نوید ان کے پارٹنر ہیں۔ کیفے میں میرا پیزا بھی بیچیں گی۔ کیفے کی تقریب رونمائی جلد منعقد ہو گی جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات
کو مدعو کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسکینڈل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ میرا اب پیزا گرل بن گئیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق مشہور اداکارہ میرا نے اپنے نام سے کیفے بنالیا، لاہور کی مقامی سوسائٹی میں کیپٹن نوید کے ساتھ مل کر اداکارہ میرا نے پیزا کیفے کے افتتاح کی تیاریاں شروع کردیں جب کہ ریسٹورنٹ کا نام ’میرا کیفے‘ رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا نے کراچی میں نجی اسپیشل چلڈرن اسکول کادورہ کیا جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں، اس موقع پر انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ دوسری طرف مختلف طریقوں اور اسکینڈلز کے زریعہ میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے اپنے نام سے کیفے بنا لیا۔ لاہور میں کیپٹن نوید کے ساتھ مل کر اداکارہ میرا نے پیزا کیفے کے افتتاح کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میرا کیفے کے نام سے اس ریسٹورنٹ کو بنایا گیا ہے۔ (ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.