Pakistan Ke Soba Punjab Se Eham Tareen
Posted By: Abid on 21-09-2018 | 06:33:16Category: Political Videos, Newsصوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر سے تشویشناک خبر : ایڈز کے مریض نے لاتعداد لوگوں کو خون کا عطیہ دے دیا ، ہر طرف ایڈز کے مریض نظر آنے لگے ، پورے شہر میں ہلچل
وہاڑی (ویب ڈیسک) ایڈز کے مریضوں کا انکشاف ہونے پر انتظامیہ اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ خون کا عطیہ دینے والے شکیل حیدر نے 22 افراد کو خون کا عطیہ دینے کا انکشاف کیا ہے ۔ شکیل خود لاعلم تھا کہ اسے ایڈز کی بیماری لاحق ہے ،
انتظامیہ نے دیگر متاثرہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ٹنڈوجام کے نواحی علاقے کے مختلف گوٹھوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہواہے۔ایڈز سے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مریض کراچی سے علاج کروانے مجبورہوگئے ہیں، علاقہ مکینوں نے مزید لوگوں کی اسکریننگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ حیدرآباد (دیہی) کے علاقے یونین کونسل باریچانی کے چھ دیہاتوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہوگئے ہیں، علاقہ مکینوں نے مزید لوگوں کی اسکریننگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق 31 اگست سے 6ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی اسکریننگ کی ہے جن میں سے مزید 22کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔ادھر علاقہ مکینوں نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لوگوں کے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے کہاکہ حیدر آباد میں سینٹر ہونے کے باوجود ایڈز کے مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہیں۔(س)