Top Rated Posts ....
Search

Poonam Pandey Ne Pakistan Ke Haarne Par Anushka Sharma Ki Photo

Posted By: Abid on 20-09-2018 | 19:32:35Category: Political Videos, News


پونم پانڈے نے پاکستان کے میچ ہارنے پر انوشکا شرما کی ایسی تصویر شیئر کردی جس کی کسی کو توقع نہ تھی
ممبئی (ویب ڈیسک) ایشیاءکپ میں پاکستان اور بھارت کا گزشتہ روز ہونے والے میچ بھارت کے نام رہا جس کے بعد بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر بھی خوب جشن منایا اور چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں اٹھانے والی ’شرمندگی‘ کا بدلا لینے کی کوشش کرتے رہے۔ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے
اور جیتنے والوں کی ہارنے والوں کیساتھ چھیڑ چھاڑ میں بھی کوئی مضائقہ نہیں لیکن کچھ لوگ بہت زیادہ جذباتی ہو جاتے ہیں اور اخلاقیات کی حدود بھی بھول جاتے ہیں تاہم بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے نے پاکستان کے ہارنے پر ایسی ٹویٹ کر دی کہ پاکستانی دکھ کے باوجود ہنسی نہیں روک پائیں گے۔پونم پانڈے نے پاکستانی ٹیم کے 162 رنز پر آﺅٹ ہونے کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا اور اس کیلئے انوشکا شرما کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”سوئی دھاگہ “ سے ایک تصویر لی جس میں انوشکا شرما دیسی اور غریب خاتون کا روپ دھارے ہنستے ہوئے ساتھ بیٹھی اپنی سہیلیوں سے کچھ گفتگو کر رہی ہیں۔پونم پانڈے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”انوشکا شرما اس وقت کیا کر رہی ہوں“ جبکہ تصویر پر انوشکا شرما کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ”162 رنز تو اکیلے ہمارا مرد بنا لیتا ہے

۔۔۔“ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا اہم میچ سے قبل ‘ویک اپ کال’ مل گئی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ‘ہمارے زیادہ تر کھلاڑی

غیر ضروری اسٹروک کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے’۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ‘ اچھا ہوا اہم میچز سے پہلے ویک اپ کال مل گئی’۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بیٹسمیںوں نے پارٹنر شپ نہیں بنائی، ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے تو اسکور بورڈ مخلتف ہوتا۔مکی آرتھر نے کہا کہ شاداب خان کے ‘بیک اسپیم’ ہوا ہے، ویسٹ انڈیز میں بھی ہوا تھا، پریشانی کی بات نہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلے میچ کی نسبت ٹیم اچھا کھیلی، خوشی ہے ٹیم نے اچھے انداز میں میچ ختم کیا۔خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے راؤنڈ میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم پاکستان اور بھارت دونوں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان اب بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت سے مزید ایک ایک میچز کھیلے گا۔ سپر فور مرحلے میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.