Top Rated Posts ....
Search

Bangladesh Vs Afghanistan Jeet Kis Ka?

Posted By: Mangu on 20-09-2018 | 19:28:25Category: Political Videos, News


بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: جیت کس کا مقدر بنی؟ ابوظہبی سے ناقابل یقین خبر آگئی
ابوظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو 136 رنز سے شکست دے دی۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی 58 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان یہ میچ 136 رنز سے جیت گیا۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن 32 رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ گروپ ‘بی’ میں شامل بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ایونٹ کا سپر فور مرحلہ جمعے سے شروع ہورہا ہے، جمعے کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان افغانستان سے ٹکرائے گا۔افغانستان کو ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ہانگ کانگ کے بعد کمزور ترین ٹیم تصور کیا جارہا تھا تاہم اس نے پہلے سری لنکا اور اب بنگلادیش کو شکست دے کر اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز جمعے سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان کا پہلا اہم میچ افغانستان سے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہو گا جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کھیلے گی۔بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان ٹیم اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ والا دن ہمارے لئے خراب دن تھا اور ہماری کارکردگی بھی توقعات سے بہت کم تھی، مایوس کُن کارکردگی کا کوئی دفاع نہیں کر سکتا۔پاکستان کے کپتان سرفرا ز احمد ٹورنامنٹ کے شیڈول پر پہلے ہی تنقید کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سفر ایسا معاملہ ہے کہ میچوں کے دوران ڈیڑھ گھنٹے کا سفر آسان نہیں اور پھر اس شدید گرمی میں دبئی سے ابوظہبی جانا، ایک دن میچ اور پھر ایک دن آرام کے بعد دوبارہ میچ کھیلنا صحیح نہیں ہے۔پاکستان ٹیم کو سپر فور کے دو میچز کھیلنے شدید گرم موسم میں دبئی سے ابوظہبی جانا پڑے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں جمعے کو دو میچوں کے بعد اتوار کو بھی ڈبل ہیڈر ہو گا۔اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ دبئی میں ہو گا جب کہ افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ابوظہبی میں کھیلیں گی۔منگل کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کا میچ ہو گا جب کہ بدھ کو آخری لیگ میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شیخ زید اسٹیڈیم میں ہو گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹورنامنٹ سے قبل دو ون ڈے انٹر نیشنل ہوئے ہیں، دونوں پاکستان نے جیتے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم نے اپنے اسپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.