Ek Khatoon Ne Mubaiyyna Taur Par 3 Mardon Ko
Posted By: Abid on 20-09-2018 | 19:23:15Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: ایک خاتون نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے 3 مردوں کو ہلاک کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس نے جوابیفائرنگ کرکے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک خاتون کوشک کی بناء پرحراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ہارفورڈ کاؤنٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے ہارفورڈ کاؤنٹی میں رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرمیں فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں متعدد زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پرجائے وقوعہ کے قریب ایک خاتون کوحراست میں لے لیا ہے۔خاتون سے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے فائرنگ کرنے والے حملہ آور کوبھی جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا ہے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین فورسز کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا حالیہ واقعہ ضلع باندی پورہ کے علاقے سملار میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو علاقے میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں قتل کیا جبکہ آخری خبریں آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق بعد ازاں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے سے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ میں مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی فورسز نے
محمد عرفان اور محمد شفیع کو حراست میں لیا جبکہ دوران حراست نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔علاوہ ازیں کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک نے مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد کے علاقے کھنابل میں کئی سال قبل 8 محرم کو بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں قتل کیے جانے والے نوجوانوں، معروف احمد، بلال احمد اور نور الامین، کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔یاد رہے کہ معروف احمد کو 18 ستمبر 2010 میں بھارتی فورسز نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے پر مجبور کیا تھا جبکہ دیگر دو کشمیری نوجوان معروف احمد کی نماز جنازہ کے دوران انڈین فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔سری نگر سے جاری بیان میں یٰسین ملک کا کہنا تھا کہ ‘یہ نوجوان دہلی کی جارحیت کا نشانہ بنے اور تاحال ان کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ مقتولین کے پیارے تا حال اپنے بچوں کے لیے انصاف حاصل کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں’۔انہوں ںے مزید کہا کہ 2008، 2010، 2011 اور 2016 سے اب تک سیکڑوں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران قتل کیا جبکہ ان کے قاتل سزا حاصل کرنے کے بجائے آزاد گھوم رہے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک نے ایک مشترکہ جاری بیان میں محرم کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کی مزمت کی۔یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں گزشتہ روز جلوس نکالا جانا تھا لیکن بھارت نواز انتظامیہ نے ماتمی جلوس کی اجازت نہیں دی۔(م،ش)