Top Rated Posts ....
Search

Bharti Bowlers Ki Kar Kardagi Achhi Hai Magar

Posted By: Ahmed on 19-09-2018 | 20:29:42Category: Political Videos, News


”بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے قومی بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ بیان کر دی
”بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے قومی بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ بیان کر دی
تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹنگ وکٹ پر قابل تعریف باﺅلنگ کی ہے۔ شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ میچ سنسنی خیز ہو گا کیونکہ ہمارے باﺅلرز بھی زبردست باﺅلنگ کرتے ہیں اور اب تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ایشیاءکپ 2018ءکے سب سے بڑے ٹاکرے میں بلے بازوں کے ناقص کھیل کے سبب پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے محض 163رنز کا ہدف دیا ہے ۔۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ہانگ کانگ کےخلاف ففٹی سکور کرنے والے امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن تیسرے ہی اوور میں امام الحق دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے،فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے بھونیشور کمار کی دوسری وکٹ بنے ۔دونوں اوپنرز کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا۔سینتالیس کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔بابراعظم کے آﺅٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تاہم جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ چھکا لگانے کی

کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔متبادل فیلڈر منیش پانڈے نے ان کا شاندار کیچ پکڑا اور 6 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔100 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک بھی 43 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے جب کہ آصف علی بھی 9 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔شاداب خان بھی 121 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں سٹمپڈ آﺅٹ ہوئے، انہوں نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی سکور پر جسپریت بھمرا کی گیند پر شیکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔حسن علی ایک رن بنا کر بھونیشور کمار کا تیسرا شکا ر بنے،عثمان شنواری بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ۔۔بھارت کیلئے جادھواور کمار نے تین ،تین جبکہ بمراہ نے2اور کلدیپ نے ایک وکٹ لی۔ بھارت کےخلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل تھی ۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل تھی ، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور5،5مرتبہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.