Top Rated Posts ....
Search

Badi Khabar...Court....Mein Muqaddamaat...

Posted By: Ahmed on 19-09-2018 | 20:26:34Category: Political Videos, News


بڑی خبر : سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آج کس جگہ کا دورہ کرنے والے ہیں؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج چترال کا دورہ کریں گے ،چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل شہر اور ہسپتالوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔ ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے بعد
آج چترال کا دورہ کریں گے ،چیف جسٹس کی آمد سے سے قبل شہر اور ہسپتالوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈاکٹرز اسپتال انتظامیہ کو طبی اخراجات پرنظرثانی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں نجی اسپتالوں میں مہنگے اسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو اسپتال بند کردیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مریضوں سے روز کا ایک لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، دل کے اسٹنٹ ڈالنے کے ایک لاکھ وصول کر نے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اضافی پیسے کیسے وصول کرسکتے ہیں؟ پی ایم ڈی سی نے جو طے کیا اس سے زیادہ کوئی وصول نہیں کرے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی نے جو طے کیا اس سے زیادہ کوئی وصول نہیں کرے گا ، ایک مریض کا 30 دن کا بل آپ نے 40 لاکھ روپے بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ورنہ عدالت فیصلہ کرے گی، غریبوں کو بھی اچھا علاج کرانے دیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرز اسپتال نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، ایک کنال کے رہائشی پلاٹ پر تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جواسپتال قانون کے خلاف بنے وہ گرا دیے جائیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا نجی اسپتال صرف امیروں کےلیے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کوئی عدالت نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی میں دخل نہیں دے گی، نجی اسپتالوں کا معاملہ سپریم کورٹ خود دیکھ رہی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اسپتالوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ نفع کمانا نہیں ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن کے پاس طاقت اورپیسہ آتا ہے وہ خود کوقانون سے بالا سمجھتے ہیں۔ عدالت میں سماعت کے دوران نجی اسپتال کے سی ای اوعدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجازالاحسن گندی جگہ پر اسپتال بنانے کی کس نے اجازت دی ؟۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اجازت 1994 میں ملی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کویہاں سے اسپتال کسی اورجگہ منتقل کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹرز اسپتال انتظامیہ کو اپنے چارجز پرنظر ثانی کرنے کا حکم دے دیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.