Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Se Naqaabil E Yaqeen Khabar

Posted By: Ahmed on 19-09-2018 | 20:22:12Category: Political Videos, News


شوبز سے ناقابل یقین خبر : پریانکا چوپڑا کس اذیت ناک مرض میں 5 سال سے مبتلا ہیں ؟ جانیے
ممبئی(ویب ڈیسک) سابق مس انڈیا نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے

کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟پریانکا نے لکھا میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، اس کے ساتھ ہی پریانکا نے پُرامید لہجے میں لکھا کہ استھما(دمہ) کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اورنہ ہی ایک خوبصورت زندگی گزارنے سے روک سکتی ہے۔اپنے پیغام کے ساتھ پریانکا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ دمہ کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہوئے اور اپنی بیماری کو شکست دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کے لیے چلائی جانے والی مہم’بریتھ فری‘ سے منسلک ہوئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تمام لوگوں کو بتایا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق کہا کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ اس خطرناک مرض میں مبتلا ہیں ،پریانکا نے لکھا میں یہ جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری کنٹرول کرسکتی ہوں ،اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.