Top Rated Posts ....
Search

Afsosnaak Khabar....Bad Qamaash Shakhs Ne

Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:20:49Category: Political Videos, News


سیالکوٹ سے افسوسناک خبر : دوسروں سے دوستی کرنے والے کم عمر لڑکے کا ایک بدقماش شخص نے کیا حشر کیا ؟
سیالکوٹ سے افسوسناک خبر : دوسروں سے دوستی کرنے والے کم عمر لڑکے کا ایک بدقماش شخص نے کیا حشر کیا ؟
نعیم نامی شخص اسے بازو سے پکڑ کر یونین کونسل کے دفتر کے قریب لے گیا جہاں نعیم نے پہلے عبدالرحمن کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں میں دوستی تھی اور اب عبدالرحمن نے ایک اور لڑکے سے بھی دوستی کر لی تھی جس کا نعیم کو رنج تھا جس پر اس نے پہلے عبدالرحمن کو قتل کیا اور بعد ازاں اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیاہے کہ عبدالرحمن کے والدین نے متعدد بار عبدالرحمن کو نعیم سے ملنے سے منع کیا تھا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے وحدت کالونی سے نصیر کی فیملی کو یرغمال بناکر 6 لاکھ، کوٹ لکھپت میں شاکر اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ 75 ہزار، مسلم ٹائون میں عمر اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ 10 ہزار، سمن آباد میں احمد اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، لٹن روڈ
میں فیصل کی فیملی سے 2 لاکھ 40 ہزار، ٹائون شپ سے ندیم اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔ علاقے میں ہر طرف ڈاکوں اور لیٹرروں کا خوف پھیلا ہوا ہے۔علاوہ ازیں ڈاکوئوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 7 وارداتوں میں شہریوں سے موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لئے جبکہ چوروں نے ڈیفنس اور غازی آباد سے دو کاریں جبکہ لاری اڈہ، نولکھا، فیکٹری ایریا، شالیمار اور بادامی باغ کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبایل فون چوری کرلیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ کے علاقہ کالاخطائی روڈ کی آبادی شہزاد ٹائون میں ڈاکوئوں نے زمیندار اصغر علی کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور مزاحمت پر تشدد کرکے اصغر علی اور اسکی بیوی سرفراز بی بی کو زخمی کردیا اور خاتون کے کان سے طلائی بالیاں نوچ لیں جبکہ ڈاکو جاتے وقت موٹر سائیکل بھی لے گئے۔ علاوہ ازیں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر خوفناک ماحول بنا رکھا ہے جبکہ بھکھی تھانہ کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر درجنوں افراد کو نقدی،موبائل وغیرہ سے محروم کردیا۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.