Mian Saab Bohat Afsurda Thay.....
Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:18:20Category: Political Videos, News”میاں صاحب بہت افسردہ تھے، میں نے کہا کہ اللہ کی رضا یہی تھی تو انہوں نے کہا۔۔۔“ رہائی کے بعد نواز شریف ائیرپورٹ پہنچے تو معروف صحافی کی بات پر کیا جواب دیا؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد تینوں کے ضمانی مچلکے
جمع کرائے گئے اور پھر روبکار جاری ہوئی جس کے بعد تینوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا جو لاہور جانے کیلئے ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر لیگی رہنماﺅں کیساتھ صحافی بھی ائیرپورٹ پر پہنچے اور سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر معروف صحافی ابصار عالم نے میاں نواز شریف کو افسردہ دیکھ کر جب یہ کہا کہ اللہ کی یہی رضا تھی کہ یہ سب ایسے ہوا تو انہوں نے کون سا شعر پڑھا؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ابصار عالم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میاں صاحب بہت افسردہ تھے تو میں نے کہا کہ اللہ کی یہی رضا تھی کہ یہ سب ایسے ہوا۔ اس پر میاں صاحب نے یہ شعر پڑھا:زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب ۔۔۔۔ ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے“ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اڈیالہ جیل کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی، سابق وزیرِ اعظم اور ان کی بیٹی کو لاہور لے جانے کے لیے خصوصی طیارہ ایئر پورٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نےایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کو لینے سیکورٹی اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا، اس موقع پر لیگی کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی کے معاملات جاری ہیں، ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو چکے۔اڈیالہ جیل کے تینوں قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں جاتی امرا میں کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے، کارکنان نے رہائی کے فیصلے پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔شریف خاندان کے وکلا بھی طارق فضل چوہدری کے ہم راہ ہیں، لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، ان کی اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔(ش،ز،خ)