Top Rated Posts ....
Search

Afghan....Bengali... Ko Shohriyat...

Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:15:50Category: Political Videos, News


افغان مہاجرین ، بنگالیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ درست ہے یا نہیں ؟ عامر متین نے بڑے کام کی بات کہہ دی
لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کارعامرمتین نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے افغان مہاجرین اوربنگالیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے سندھ کو بھی تحفظا ت ہیں پشاور کے لوگ بھی نہیں چاہتے کہ افغان یہاں پر رہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ افغان واپس جائیں۔گویا کوئی بھی اس ایشو
کیلئے تیار نہیں، اس ایشو بحث ہوسکتی ہے لیکن اس حوالے سے بیان سوچ سمجھ کردیناچاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کی ضمانت منظور ہوجاتی ہے تو پھر یہ دلائل مسلم لیگ ن کی طرف دئیے جائیں گے کہ کیس غلط تھا اورجان بوجھ کر نوازشریف کو سزا دی گئی۔زلفی بخاری کو اوورسیز پر نہیں لگانا چاہئے کیونکہ ان کا خاندان اوورسیز کی وجہ سے یہاں سے چلا گیا تھا۔پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اپوزیشن کے ہاتھ سے حکومت کیخلاف بڑا ایشو نکل گیا، جب نوازشریف ایوان میں داخل ہوتے تھے تو انکے آگے پیچھے ایک قسم کی فوج ہوتی تھی لیکن عمران خان اکیلے آئے اوران کے آگے پیچھے کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے چیف جسٹس اور عمران خان کے ڈیم کے لئے فنڈ کی حمایت کی اورکہا کہ اس سے پانی کی اہمیت کے بارے میں شعوراجاگر ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنوں کو نوازنے کے حوالے سے عوام میں شعوراجاگر کرنے والے بھی عمران خان ہی تھے اورآج وہ خود اس برائی میں پڑے ہوئے ہیں۔عمران خان کے چار پانچ دوست تھے انہیں وزارتیں مل گئی ہیں اس فارمولے سے
نوازشریف بھی خود کو نہیں بچاسکے ۔ اگر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ہے تو پھر بابر اعوان نے استعفی کیوں دیا ۔ عمران خان بتائیں کہ ایک برطانوی شہری کیسے وزیر بن سکتا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کارعامر متین نے کہا کہ ویسے تو حکومت کو دس دن ہوئے ہیں لیکن پتہ چل جاتا ہے کہ حکومت کدھر جارہی ہے ، ابھی ٹاسک فورسز بن رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ رپورٹیں دیں گے تو فیصلے کرینگے دوسرا یہ ہے کہ ان کی تیاری نہیں اورچھوٹے چھوٹے ایشوز میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو اپنے دعوئوں کی وجہ سے محتاط رہنا پڑے گا۔ نجی نیوزکے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا عمران خان نے پہلی تقریر بڑی انقلابی کی لیکن ان کے کابینہ آئی تو وہ بھی مایوس کن تھی اس کے بعدبیوروکریسی میں جو افراد تعینات کئے گئے ہیں وہ بھی مایوس کن ہے ۔ وزیراعظم نے ایک جونیئر افسر اعظم خان کو رکھا ہے جبکہ ان کے اوپر سو کے قریب سینئر افسرہیں توان کی وہ کیسے مانیں گے ۔ جب یہ لوگوں کو بڑا ایجنڈا نہیں دے رہے ہیں تو لوگ پھرباتیں تو کرینگے ۔ عمران خان لگ رہا ہے کہ لیڈنہیں کررہے بلکہ لوگوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔ اس بار ن لیگ چاہتی ہے کہ اگر ان کا صدر بن جائے تو وہ نوازشریف کی سزا ختم کرسکتاہے ۔تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہاکہ ہم عمران خان کی حکومت کی مدد کرنے کیلئے تنقید کرر ہے ہیں، عمران خان میڈیا کے سارے لوگوں کو بلا رہے ہیں اور ان سے مشاورت کررہے ہیں لیکن نوازشریف صر ف اپنے ہم نوا لوگوں کو بلاتے تھے ۔ عمران خان کو اپنے مخالفین کو نعمت سمجھنا چاہئے ۔ عامر لیاقت کو بھی بلانا چاہئے وہ مشرف کے دور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں، ایسے بند ے کو اکاموڈیٹ کیا جاتاہے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.