Top Rated Posts ....
Search

Canada Main Muqeem Pakistani Ka 8 Arab...

Posted By: Aalo on 19-09-2018 | 20:14:39Category: Political Videos, News


کینیڈا میں مقیم پاکستانی کا 8 ارب دینے کا اعلان مگر ساتھ ہی کیا شرط رکھ دی؟
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم معروف پاکستانی نژاد شہری نے 8 ارب روپے کی جائیداد ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی وطن عزیز کی ڈیم

چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں میں جہاں چندہ مہم زور پکڑ رہی ہے وہاں ہی ان کے تحفظات بھی منظر عام پر آ رہے ہیں۔ ایسے سینکڑوں افراد سپریم کورٹ کی جانب انصاف کے حصول کیلئے دیکھ رہے ہیں جن کی پاکستان میں جائیدادوں پر ناجائز قبضے کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بہت سارے سائل اپنی زمینوں اور جائیدادوں کے کیس لڑتے لڑتے اس دنیا سے چلے گئے اور ان کے ورثا عدالتوں میں انصاف نہ ملنے اور سیکیورٹی کے خدشات کے باعث پاکستان سے دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک منتقل ہو گئے۔ایسی ہی ایک سائل معروف پاکستانی نژاد سماجی کارکن سید عامر رضا حسین نے کینیڈا میں اپنے والد کے کیس کے بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اپنے خاندان کی آپ بیتی پر ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جو وائرل ہو گئی ہے۔ مذکورہ خاتون نے اس ویڈیو میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں کو مکمل ثبوتوں کے ہمراہ پیش کیا ہے۔یاد رہے کی ہالی وڈ کے ایک معروف آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار نے سید عامر رضا حسین کی زندگی پر پاکستان میں شیر خوار بچوں کی اموات اور ان اموات کی

وجہ بننے والے ڈبوں کے دودھ پر “ٹائیگرز” کے نام پر فلم بھی بنائی ہے۔ اس فلم میں سید عامر رضا حسین کا کردار معروف بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے۔اس ویڈیو میں سیالکوٹ کے رہائشی سید عامر رضا حسین نے بڑے جذباتی انداز میں اپنے والد کے کیسوں کے بارے میں روشنی ڈالی ہے۔ ویڈیو میں ان کاغذات کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ان کے والد نے 23 سال تک کیس لڑتے لڑتے جمع کئے۔ یاد رہے کہ سید عامر رضا حسین کے والد سید غلام رضا مرحوم اپنی موت کے تین دن پہلے تک عدالتوں میں دھکے کھاتے رہے اور بالاخر شدید ذہنی دباو کے باعث دل کا دورہ پڑھنے سے جاں بحق ہو گئے۔سید غلام رضا مرحوم کی سیالکوٹ کینٹ میں جائیداد جس کی مالیت آج اربوں روپے ہے پر مقامی سیاسی خاندان نے 96 سال سے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ سید غلام رضا مرحوم کی موت کے بعد دلبرداشتہ سید عامر رضا حسین اٹھارہ برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ سید غلام رضا مرحوم نہ صرف خود سپریم کورٹ میں بغیروکیل کے پیش ہوکر اپنا کیس لڑتے رہے۔ بلکہ وہ کئی غریب لوگوں کے کیسوں کی پیروی بھی کرتے رہے۔ ان کی قبضہ شدہ جائیداد کی مالیت اس وقت تین ارب روپے ہے اورسید عامر رضا حسین کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ آف پاکستان ان کو انصاف کی یقین دہانی دلائیں تو وہ ساری جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پاکستان میں حکومت کے ڈیم فنڈ اور دیگر فلاحی پروگراموں کیلئے بطورعطیہ دے دیں گے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.