Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Maryam Nawaz Aur....

Posted By: Ahmed on 19-09-2018 | 20:13:31Category: Political Videos, News


نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی صرف عارضی ریلیف ہے کیونکہ۔۔۔ طلعت حسین نے تصویر کا دوسرا رخ قوم کے سامنے رکھ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز، مریم، صفدر کی سزا معطلی، قانون کی تلوار اب بھی سر پر لٹک رہی ہے، سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت سے موقع ملا ہے اور اب وہ جیل سے باہر آجائیں گے،
اس طرح مسلم لیگ (ن) کو وقتی طور پر سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا، تاہم یہ عارضی ریلیف ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو سنائی گئی بالترتیب 10 سال، 7 سال اور ایک سال قید کی سزا معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔ اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کار اور صحافی طلعت حسین نے بھی ردعمل دیا ہے۔ طلعت حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزاؤں کی معطلی کو عارضی سیاسی ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی تلوار اب بھی ان کے سر پر لٹک رہی ہے۔ طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت سے موقع ملا ہے اور اب وہ جیل سے باہر آجائیں گے، اس طرح مسلم لیگ (ن) کو وقتی طور پر سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ عارضی ریلیف ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کا عارضی ریلیف بھی جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھے گئے سوالات ان کی آبزرویشن تھیں، جن کا مقصد فیصلہ کرنے کے سلسلے میں نکات کی وضاحت چاہنا تھا۔طلعت حسین نے کہا کہ ایسا لگتا ہےکہ جج صاحبان اعتراض اٹھا رہے لیکن بنیادی طور پر وہ فیصلہ لینے کے لیے اپنے ذہن کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماعت کے دوران ثابت یہ کرنا تھا کہ نواز شریف ایون فیلڈ فلیٹس کے براہ راست مالک تھے یا نہیں اور اگر مالک تھے تو مریم نواز کی اونر شپ کس بناء پر ثابت ہوتی ہے۔ طلعت حسین نے مزید کہا کہ جب نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تو پھر ججز نے اپنا فیصلہ دیا اور سزائیں معطل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نیب کے باقی 2 کیسز میں مریم نواز ملزم نامزد نہیں ہیں، لہذا اگر وہاں سے سزا ہوتی ہے تو سزا کے پھندے میں مریم نواز نہیں پھنسیں گی، صرف نواز شریف کو سامنا کرنا پڑے گا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.