Jahangir Tareen Range Roger in Action
Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:12:32Category: Political Videos, Newsجہانگیر ترین کی رینج روور ان ایکشن ۔۔۔۔ تحریک انصاف سے روٹھے اتحادی کو منانے کے لیے کہاں پہنچ گئے ؟
کوئٹہ(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کی مشکلات بڑھنے لگیں، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا، جہانگیر ترین منانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل حکومت سے ناراض ہوگئےجس کے بعد جہانگیرترین
انہیں منانے پہنچ گئے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں جس پر انہوں نے حکومت سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ان کو منانے کیلئے وفد کے ساتھ کوئٹہ پہنچ گئے، وفد میں پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق سردار اخترمینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نےان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریرکی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر متعدد حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اس حوالے سے سینیٹر حاصل بزنجو نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےمہاجرین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سمیت دیگر حکام سے ملاقات کیں۔وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کےامور اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کےامورپربات چیت ہوئی۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی محل پہنچنے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، محل میں پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔سعودی اخبارات کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، کسی کو بھی سعودی عرب پرحملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔علاوہ ازیں عمران خان نے جدہ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سے ملنے شاہی محل پہنچے جہاں ان کی سعودی فرماں رواں سے ملاقات ہوئی۔ (ش،ز،خ)