Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ke Siasi Kazan Dr. Tahir ul Qadri

Posted By: Abid on 18-09-2018 | 23:23:30Category: Political Videos, News


عمران خان کے سیاسی کزن طاہرالقادری کی وطن واپسی ، آتے ہی عمران خان سے کون سا بڑا مطالبہ کر ڈالا ؟
لاہور(ویب ڈیسک ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچے۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر کارکنان کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال ہمارے ساتھ ماڈل ٹاؤن شہدا کے لیے آواز اٹھائی، عمران خان ماڈل ٹاؤن شہدا سے متعلق اب اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ اب قاتلوں کی نہیں انصاف دلانے والوں کی حکومت ہے، سانحہ کے ذمہ دار کسی ایک بھی مجرم کو اب تک سزا نہیں ملی۔سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے راستے میں 116 پولیس افسر رکاوٹ ہیں۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہدا کو انصاف کی فراہمی کے لیے 116 پولیس افسران کو معطل کیا جائے، نئی حکومت کے لیے پہلا ٹیسٹ 116 پولیس افسران کی معطلی ہے، قاتل پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا کر گھر بھیج دیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مرحومہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ہالینڈ میں منسوخ کیے گئے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے میں پی اے ٹی کا اہم کردار رہا۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج

سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں پہلے مدینہ منورہ پہنچے اور مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول پرحاضری دی، نوافل اورنمازمغرب ادا کرکے جدہ روانہ ہوگئے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم بیرون ملک سفر کیلئے نجی طیارہ استعمال نہیں کریں گے جبکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کراچی بھی اپنے خصوصی طیارے میں ہی آئے تھے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مدینہ منورہ کی پاک سرزمین میں تاریخی استقبال کیا گیا، عمران خان نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کی اور ان کی آمد پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.