Top Rated Posts ....
Search

Cricket Shaaqien Ke Kaam Ki Khabar

Posted By: Abid on 18-09-2018 | 23:21:19Category: Political Videos, News


کرکٹ شائقین کے کام کی خبر: میں ایسے سسٹم میں کام نہیں کر سکتا جہاں ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدر ٹی 10 لیگ سلمان اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ لیگ کے معاملات میں عدم شفافیت، غیر پیشہ وارانہ امور اور باقاعدہ اسٹرکچر کی کمی کے باعث صدارت کے عہدے پر
کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس متعارف کروائے گئے کرکٹ کے نئے اور مختصر فارمیٹ ٹی 10 کی لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے اور ٹی 10 لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی 10 لیگ کے معاملات میں عدم شفافیت، غیر پیشہ وارانہ امور اور باقاعدہ اسٹرکچر کی کمی کے باعث صدارت کے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔سلمان اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کچھ کر سکیں۔ان کی خواہش تھی کہ ٹی 10 لیگ کے باعث پاکستانی کرکٹرز کا فائدہ ہو، تاہم لیگ کے موجودہ معاملات منفی سمت میں جا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستانی کرکٹرز کو غیر ملکی قوتوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دے سکتے۔ سلمان اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ایسی نجی کرکٹ لیگز میں نگرانی کا باقاعدہ انتظام ہونا چاہیئے۔ سلمان اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی کو ایسی کرکٹ لیگز کی نگرانی کیلئے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے چاہیئں۔ واضح رہے کہ
ٹی 10 لیگ کے معاملات اس وقت بھارت کی کاروباری شخصیات کے ہاتھ میں ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکراپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج(بدھ کو) ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراو¿نڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی جبکہ بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.