Top Rated Posts ....
Search

Yeh Pakistan Hai Bhai...Waada Wafa

Posted By: Aalo on 18-09-2018 | 23:20:29Category: Political Videos, News


یہ پاکستان ہے بھائی ۔۔۔ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے ۔۔۔ عمران خان نے اپنا ہی کیا وعدہ توڑ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی دورے کے لیے خصوصی طیارے کا استعمال کرکے اپنے وعدوں کی نفی کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کی

خصوصی طیارے والی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کیا یہ پتنگ ہے؟ کیایہ پرندہ ہے، نہیں یہ تو خاص جہاز ہے جو کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کبھی استعمال نہیں کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منصب سنبھالنے کے تین ماہ تک وزیراعظم بیرون ملک کا دورہ نہیں کریں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان بیرون ملک دوروں میں خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔ رجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ کنٹینر سے لے کر الیکشن اور قوم سے خطاب میں کیے گئے وعدوں میں سے پی ٹی آئی نے ابھی تک کچھ بھی پورا نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنے جوتے اتاردیئے۔ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر طیارے سے نکلے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے وہ ننگے پاؤں ہی ایئرپورٹ کے لاؤنج تک گئے۔ یہاں تک کہ لاؤنج میں سعودی حکام کے ساتھ چلتے ہوئے جو تصاویر منظر عام پر آئیں ان میں دیگر افراد نے جوتے پہن رکھے ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان ننگے پاؤں چل رہے ہیں۔ نتخابات سے قبل بھی عمران خان جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ گئے تھے تب بھی انہوں نے جوتے نہیں پہنے تھے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.