Top Rated Posts ....
Search

Nawaz, Maryam, Safdar Ki Sazaa Muattal

Posted By: Abid on 18-09-2018 | 23:17:44Category: Political Videos, News


نواز، مریم، صفدر کی سزا معطل ہوگی یا نہیں؟ کون کون سے ثبوت شریف فیملی اور کون سے نیب کے خلاف ہیں ؟ جانیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ آج سنائےگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے رواں برس 6 جولائی
کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے گرفتار کرلیا، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے واپس پاکستان آکر گرفتاری دے دی۔بعدازاں تینوں نے سزاؤں کے خلاف 16 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایااسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 5 سماعتوں میں وکلاء صفائی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا موقف سنا۔اس دوران غیر ضروری التواء پر عدالت نے نیب پر 10 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے 20 اگست کو سزا معطلی پر فیصلہ موخر کردیا۔عدالتی تعطیلات کے بعد درخواستوں کی نئے سرے سے سماعت شروع کرنے کا فیصلہ ہوا اور عدالت عالیہ نے فریقین کو شواہد اور میرٹس سے ہٹ کر احتساب عدالت کے فیصلے پر سرسری دلائل دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب نیب نےسزا معطلی کی درخواستوں کی پہلے سماعت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، تاہم سپریم کورٹ نے پٹیشن مسترد کردی اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر نیب کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا۔گزشتہ روز سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا کہ اگر شریف فیملی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کل (19 ستمبر کو) آدھے گھنٹے میں مکمل نہ بھی ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔اور اب آج اسلام آباد ہائیکورٹ ان درخواستوں پر ساتویں سماعت کے بعد فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.