Top Rated Posts ....
Search

Apne....Awaaz Par Labbaik

Posted By: Ahmed on 18-09-2018 | 23:15:29Category: Political Videos, News


اپنے کپتان کی آواز پر لبیک : تحریک انصاف بیلجئیم کے چیئرمین نے بڑی رقم وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ میں بھجوا دی
لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف بلجیم چوہدری شکیل گوہر نے گوہر برادران کی طرف سے ڈیم فنڈ میں پانچ ہزار یورو ٹرانسفر کردئیے عوامی حلقوں میں گوہر برادران کے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے،چوہدری شکیل احمد گوہر نے اوورسیز پاکستانیوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی کیلئے
اپنابھرپور کلیدی رول ادا کریں اس کار خیر میں حصہ لیں چوہدری شکیل احمد گوہر نے کہا ڈیم ہر پاکستانی کا ہے نہ کہ کسی سیاسی پارٹی کا انہوں نے کہا عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے اب قوم کا اولین فرض ہے کہ وہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچادیں تاکہ ہماری آنیوالی نسلیں اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گوہر برادران نے کہااس ڈیم سے نہ صرف روزگار کے بہتر مواقع میسر ہونگے بلکہ ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا زراعت، توانائی اور زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی ہوگی، چوہدری شکیل احمد گوہر نے مزید کہا کہ چند دنوں میں عمران خان کی اپیل پر کروڑوں ڈالر کا جمع ہوجانا اس سیاست کی غمازی کرتا ہے کہ قوم کو اپنے وزیر اعظم پر اعتماد ار اور بھروسہ ہے ، گوہر برادران کی طرف سے چوہدری زوار حسین وڑائچ کو صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات کا منصب سنبھالنے پر بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ایم ڈی اور چیئرمین اوجی ڈی سی ایل نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین اوجی ڈی سی ایل نے چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کروایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں مخیرلوگوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کرپیسے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیمز فنڈ میں صرف مخیرلوگ ہی نہیں بلکہ عام شہری بھی اپنی حیثیت کے مطابق ڈیمز فنڈ میں پیسے جمع کروا رہے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ایم ڈی اور چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی((اوجی ڈی سی ایل) نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین اوجی ڈی سی ایل نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کیجانب سے پانی کی قلت پرقابوپانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی ڈیموں کی تعمیر کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اوجی ڈی سی ایل نے چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا عطیہ بھی جمع کروایا۔ واضح رہے چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اب تک 3 ارب 58 کروڑ سات لاکھ سے زائد پیسے جمع ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے نے ڈیم فنڈ عطیہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اکانومی اور بزنس کلاس کی ٹکٹوں پر ایک روپیہ، دوروپے اور دس روپے اضافی عائدکرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے حوالے سے اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر ہر مسافر کو ایک روپیہ اضافی اور100 روپے سے اوپر کے ٹکٹ پر دو روپے اداکرنا ہوں گے۔ اسی طرح اے سی کلاس کے ٹکٹ پر 10 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ڈیم فنڈ کے حوالے سے یہ معمولی کٹوتی پاکستان ریلوے کی تمام ٹکٹس، پی ٹی اوز، فری پرویلج پاسز، ملٹری ووچر، ای ٹکٹنگ، کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس، پی سی ٹی ایس، بی ٹی ایس اور کرنٹ ریزرویشن پر لاگو ہوگی۔ ڈیم فنڈ کی مد میں لی جانے والی رقم کرائے کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ ہر ٹکٹ کے نیچے علیحدہ سے ظاہر کی جائے گی اور جمع کردہ رقم ہر مہینے ڈیم فنڈ میں بھیجی جائے گی۔۔ڈیم فنڈ چارچز سے کرایہ کی رقم رائونڈ آف نہیں ہوگی اور ڈیم فنڈ چارجز قابلِ واپسی نہیں ہوں گے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.