Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Pakistan Ki Kursi Par

Posted By: Abid on 18-09-2018 | 20:40:34Category: Political Videos, News


وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر بیٹھ کر پروگرام کرنے پر وجاہت سعید خا ن بڑی مشکل میں پھنس گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اینکر وجاہت سعید وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرتے کرتے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے۔وجاہت سعید کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کیا۔
جس کے بعد کچھ ٹی وی چینلز کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کے اندر پروگرام کیا گیا اور وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے گئے۔ معروف اینکر وجاہت سعید نے بھی اپنے پروگرام کے دوران وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بڑے بڑے عالیشان بیڈ رومز،سوئمنگ پولز، ہاٹ ٹبز، جِمز اور سکوائش کورٹس بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول پمپ بھی وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود ہے۔ جب کہ وزیراعظم ہاؤس کا وسیع وعریض کچن جس میں شیف کے آنے جانے کیلئے ایک لفٹ بھی لگی ہوئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر وجاہت سعید کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس کے بعد وجاہت سعید کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وجاہت سعید کس حیثیت سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں؟۔ بطور صحافی انہیں یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرنے کے دوران وزیراعظم کی کرسی پر ہی بیٹھ جائیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس کرسی کی بہت عزت ہیں کیونکہ ایک اس پر ملک کا سربراہ بیٹھتا ہے،آپ کو اس کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہئیے تھاایک صارف کا کہنا تھا کہ وجاہت سعید اس کرسی پر بیٹھ کر ملک کے جمہوری اداروں کا مذاق بنا رہے ہیں۔ ڈیمو کریسی کو تباہ کرنا اب بند کر دیں۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.