Top Rated Posts ....
Search

Punjab Ke Eham Shaher Mein Dil Kharaash Wardaat

Posted By: Aalo on 18-09-2018 | 20:06:53Category: Political Videos, News


پنجاب کے اہم شہر میں دلخراش واردات : دسویں جماعت کے طالبعلم کو تاوان کی رقم لینے کے باوجود قتل کر دیا گیا ، آخر معاملہ کیسے بگڑ گیا ؟
بھیرہ (ویب ڈیسک) 30لاکھ روپے تاوان کیلئے انتخابات سے ایک روز قبل اغواء ہونے والے 16سالہ طالب علم کی نعش نواحی قصبہ خیروکوٹ بھیرہ میں کماد سے مل گئی۔ مدنی ٹائون کے دسویں جماعت کے طالب علم مقتول عثمان منیر کو اس کا پڑوسی نعیم اکرم اپنے ساتھیوں عتیق الرحمن ،
سرفراز احمد اور محمد ریاض کے ہمراہ 24جولائی کی رات اغواء کر کے بھیرہ کے نواحی قصبہ حضور پور کے علاقہ میں لے آیا واپسی کے بدلہ اس کے والدین سے 30لاکھ روپیہ تاوان کا مطالبہ کر دیا مقتول کے والد ممد منیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نعیم اکرم میرا پڑوسی ہے ہمارا اس کے ساتھ کوئی تنازع نہ تھا۔ بیٹے کی رہائی کے بدلے ملزم کو 10لاکھ روپیہ بطور تاوان 17اگست کو دیا اس کے باوجود ملزمان اس سے مزید رقم کا تقاضا کرتے رہے گذشتہ رات بیٹے کی رہائی کے بدلے انہیں مزید 10لاکھ روپیہ ادا کرنے ماڈل ٹائون بائی پاس گیا تو ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے انسپکٹر حاجی ملک فاروق حسنات نے بتایا کہ گرفتاری کے دوران ملزمان نے مزاحمت کرتے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان سے 10لاکھ روپیہ کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے وقوعہ کے فوری بعد عثمان منیر کو قتل کر کے اس کی نعش خیر و کوٹ کے قریب کماد میں گڑھا کھود کر دبا دی تھی۔ ملزمان کی نشاندہی پر انسپکٹر فاروق حسنات نے پولیس نفری کے ہمراہ خیر و کوٹ آکر مقتول کی نعش فصل کماد سے برآمد کر لی ۔ سب انسپکٹر سلیم اللہ خان نے بتایا کہ برہنہ لاش گل سڑ چکی تھی اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کے بعد عثمان کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا تھا ۔ مقتول کے والد مہر محمد منیر نے حاجی ملک فاروق حسنات کی بر وقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.