Top Rated Posts ....
Search

VIP Protocol Ka Mukammil Khaatima

Posted By: Akbar on 18-09-2018 | 19:16:01Category: Political Videos, News


وی آئی پی پرو ٹوکول کا مکمل خاتمہ ۔۔۔۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور(ویب ڈیسک) جبکہ وزرا کیساتھ کوئی سکواڈ کی گاڑی نہیں چلے گی ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پنجاب کے 35صوبائی وزرا کو صرف دو کانسٹیبل دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ کانسٹیبل بھی صوبائی وزرا اپنے آبائی اضلا ع سے لے سکیں گے ۔ اسکے علاوہ
لاہور پولیس انکو سکیورٹی کے لیے کوئی اہلکار مہیا نہیں کرے گی ۔ سابق حکومت میں ایک سکواڈ کی گاڑی صوبائی وزیر کیساتھ چلتی تھی جس میں 8سے 10پولیس اہلکار شامل ہوتے تھے اسکے علاوہ انکی رہائش گاہ پر علیحدہ اور آفس کی سکیورٹی کے لیے علیحدہ پولیس اہلکار تعینات ہوتے تھے جبکہ صوبائی وزیرقانون کیساتھ ایلیٹ کی نفری بھی ہوتی تھی صرف 2کانسٹیبل ۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی انچارج کے مطابق تمام تر گاڑیوں کو داخلی راستوں پر چیکنگ کر کے شہر میں بھیجا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.