Top Rated Posts ....
Search

Saudi Shehzaadi Ki Jaanab Se Imran Khan...

Posted By: Abid on 18-09-2018 | 09:10:59Category: Political Videos, News


سعودی شہزادے کی جانب سے وزیراعظم کو تحفہ کی جانے والی گاڑی ’ لیکسز ‘ کی کتنی بولی لگی ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے جس میں اب تک 50 گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ 19 گاڑیاں ایسی ہیں جن کی بولی میں کسی بھی شخص نے حصہ نہیں لیا جس کے باعث وہ فروخ نہیں ہو سکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق
سعودی شہزادہ اور گورنر تبوک فہد بن سلطان کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو ” لیکسز“ گاڑی تحفہ کی گئی تھی اور اسے بھی عمران خان کی جانب سے نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج اس کی بولی 50 ملین سے شروع کی گئی لیکن کسی بھی خریدار نے اس گاڑی کی بولی نہیں لگائی جس کے باعث وہ فروخت نہیں ہو سکی ہے ۔نیلامی اب تک 19 گاڑیاں ایسی ہیں جن کی بولی میں کسی بھی خریدار نے حصہ نہیں لیا ہے ،ان میں 14 مرسیڈیز بینز ، 2 بی ایم ڈبلیو کی جیپیں ، ایک لیکسز اور دو پجارو شامل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب وزیراعظم ہاﺅس میں گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاہے جس میں 34 نان امپورٹڈ گاڑیاں فروخت ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیاہے جس میں امپورٹڈ گاڑیوں کی بولی لگائی جارہی ہے اور اب تک دوسرے مرحلے میں بھی 19 گاڑیاں فروخت ہونے کی اطلاع ہے تاہم پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ گاڑیاں فروخت کی گئیں جس میں 2005 ماڈل مہران بھی شامل تھی وہ بھی فروخت ہو گئی ہے ۔2005 ماڈ ل مہران نیلامی میں 2 لاکھ 95 ہزار روپے فروخت ہوئی ۔اس کے علاوہ ہینو بس 22 لاکھ روپے میں خریدی گئی ہے ۔واضح رہے کہ بی ایم ڈبلیو کی پانچ ہزار سی سی دو جیپوں پر ٹیکس ایک کروڑ روپے سے زائد ہونے کے باعث نیلامی میں کسی بھی گاہک نے بولی نہیں لگائی ۔ (ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.