Chaand Par Jaane Waala Pehla...Musafir
Posted By: Akbar on 18-09-2018 | 09:09:07Category: Political Videos, Newsچاند پر جانے والا پہلا نجی مسافر ۔۔۔۔۔ یہ اعزاز دنیا کے کس امیر ترین شخص نے حاصل کیا ہے اور وہ کب چاند پر جا رہے ہیں ؟
جاپان (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند کے سفر کے مسافر کا اعلان کر دیا ہے۔42 سالہ جاپانی ارب پتی، کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزاوا سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔ انھوں نے اعلان میں کہا
’میں نے چاند تک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔‘ان کی سواری بی ایف آر، یعنی ’بگ فیلکن راکٹ‘ ہو گی، جس کی رونمائی ایلون مسک نے 2016 میں کی تھی۔سپین ایکس: راکٹ لانچنگ کی بحالی سپیس ایکس سیاحوں کو چاند کے گرد چکر لگوائے گی’2024 تک عام شہری مریخ کا سفر کر سکیں گے‘یہ ناسا کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا۔یہ اعلان منگل کے روز امریکی ریاست کیلیفوریا کے شہر ہاتھورن میں سپیس ایکس کے ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا۔کمپنی کے مطابق یہ مہم ’ان عام لوگوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جن کے لیے خلا تک رسائی ایک خواب ہے۔‘ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا پہلا مسافر جاپانی ہو گا۔اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپالو مشنز کے ذریعے قدم رکھا ہے اور وہ سب امریکی تھے۔یہ سفر، جسے مسک نے ’مون لوپ‘ کا نام دیاہے، بھی ایسا ہی ہو گا۔لیکن یہ بات واضح نہیں کہ یہ مشن کب لانچ کیا جائے گا، اور جس راکٹ کی ذریعے مسافر کو چاند تک لے جایا جائے گا، وہ بھی ابھی تک تعمیر نہیں ہوا۔سنہ 2017 میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو سواریوں کو پیسوں کے عوض چاند کے مدار کا چکر لگوائیں گے اور یہ مشن 2018 میں جائے گا۔
اس وقت سپیس ایکس کا خیال تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنا طاقتور ’فیلکن ہیوی‘ راکٹ اور ’ڈریگن‘ خلائی جہاز ہی استعمال کرے گا۔لیکن اس سال فروری میں ایلون مسک نے کہا کہ انسانوں کو مدار میں بھیجنے کے لیے سپیس ایکس ’بی ایف آر‘ پر ہی انحصار کرے گا۔یہ راکٹ کبھی اڑا نہیں ہے، لیکن جاری کردہ تکنیکی معلومات کے مطابق راکٹ کی اونچائی 106 میٹر اور قطر نو میٹر ہے۔اس کے مقابلے میں ’فیلکن ہیوی‘ 70 میٹر اونچا ہے۔ اس کے کور میں دو راکٹ نصب ہیں، جن کا انفرادی قطر 3.6 میٹر ہے۔پیر کے روز ایلون مسک نے ’بی ایف آر‘ اور خلائی جہاز کے خاکے جاری کیے، جن میں خلائی جہاز کے ڈیزائن میں کئی تبدیلیاں نظر آ رہی تھیں۔سپیس ایکس کے خیال میں ’بی ایف آر‘ 150 ٹن تک کا وزن مدار تک پہنچا سکتا ہے۔ یہ ناسا کے پرانے سیٹرن-5 راکٹ سے بھی زیادہ ہے۔سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک آج کل غلط وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ایک امریکی مزاحیہ فنکار کے ساتھ لائیو ویب کاسٹ میں چرس بھی پی تھی۔ایلون مسک نے پچھلے مہینے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنی کار کمپنی ٹیسلا کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔ اس بیان سے کمپنی کے شیئر بھی متاثر ہوئے، جس کے بعد مسک نے یہ خیال ترک کر دیا۔(ز،ط)