Top Rated Posts ....
Search

Murad Saeed Par Qismat Ki Devi Meharbaan

Posted By: Ahmed on 18-09-2018 | 09:08:00Category: Political Videos, News


مراد سعید پر قسمت کی دیوی مہربان، وزارت سیفران واپس لے کر کون سا عہدہ دے دیا گیا ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات بنا دیا ہے جبکہ،
اس سے قبل انہیں وزیر سیفران کا چارج دیا گیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے اور ان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی جب کہ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔اس دوران وہ مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جانے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بعد کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے ان کے جانے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر کل مدمقابل ہوں گی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں کے لئے ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہییں اور یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا۔واضع رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جب کہ پاکستان کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچوں کے لئے ابوظہبی جانا ہوگا۔سرفرا ز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ٹیم کو ایک سینٹر میں تمام میچ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔دبئی کے گرم ترین موسم میں پاک بھارت ٹکر کے لئے اسٹیج تیار ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.