Top Rated Posts ....
Search

Naamoor Singer Nazia Hasan Ke Bhai Aur

Posted By: Akbar on 18-09-2018 | 06:37:52Category: Political Videos, News


نامور گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اور بھائی میں کس بات پر جھگڑا ہو گیا ؟ جانیے
لاہور (ویب ڈیسک) پاپ کوئین نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا جبکہ گلوکارہ کے بھائی زوہیب حسن نے ایسا کرنے پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔سوشل میڈیا پر پیغام میں زوہیب حسن نے کہاکہ اشتیاق بیگ فلم سے
منافع کمانے کا سوچ رہے ہیں۔ ہم اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ماضی کے معروف گلوکار زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ ان کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں ۔ زوہیب حسن نے واضح کیا کہ جو شخص بھی اس فلم میں حصہ لے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔زوہیب حسن نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ حسن فیملی کو پتا چلا ہے کہ اشتیاق بیگ نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں وہ خود کام کرنا چاہتا ہے تاکہ نازیہ کا نام استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیسہ کماسکے۔ اگر کوئی شخص اس (اشتیاق بیگ) کے ساتھ فلم کے معاملے میں تعاون کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ اشتیاق کے پاس کوئی قانونی استحقاق نہیں ہے۔ زوہیب حسن نے مزید کہا کہ نازیہ کی موسیقی کے تمام حقوق ان کے پاس ہیں اور اگر کوئی ان حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ماضی میں ایک انگریزی اخبار کے ساتھ اپنے انٹرویو
میں زوہیب حسن نے کہا تھا کہ بہت سے لوگ نازیہ کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں ، لیکن ہمارا خاندان اس معاملے میںبہت حساس ہے۔ ’نازیہ کی زندگی پر فلم بنانے کے حوالے سے بالی ووڈ سے ایک شخص نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ نازیہ کو اسی طرح دکھائیں گی جس طرح ہمارا خاندان چاہے گا، میں نے اس آفر کے جواب میں کہا کہ اگر فلم بنے گی تو نہ تو اس میں آئٹم نمبر ہوگا اور نہ ہی اس طرح کا مصالحہ ہوگا جو بالی ووڈ کا خاصہ ہے کیونکہ ہماری حقیقی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا‘۔زوہیب حسن نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ کے لوگوں کے ساتھ نازیہ کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں اور اس کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔ فلم میں پاکستانی اور انڈین دونوں اداکار کام کریں گے ۔خیال رہے کہ نازیہ حسن نے صنعتکار اشتیاق بیگ کے ساتھ شادی کی تھی جو زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی تھی ، نازیہ حسن کینسر کی شکار ہوئیں تو ان کے شوہر نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ نازیہ حسن کے اہلخانہ ان کی کم عمری میں موت کا ذمہ دار ان کے سابق شوہر کو قرار دیتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں فلم بنانے کی اجازت نہیں دے رہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.