Top Rated Posts ....
Search

Bhasha Dam Kitne Arse Mein Mukammil (Complete)

Posted By: Ahmed on 18-09-2018 | 06:36:41Category: Political Videos, News


دیامر بھاشا ڈیم کو کتنے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا ؟ منی بجٹ میں اسد عمر نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے مالی سال 2018 کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کر دیاہے جس میں کئی اشیاءپر ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جبکہ کئی چیزوں میں چھوٹ بھی دی گئی ہے ، اسد عمر نے بجٹ تجاویزپیش کرتے ہوئے بھاشا ڈیم کے حوالے سے کہا کہ اسے چھ سالوں میں تعمیر کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہناتھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2018 میں 661 ارب روپے ترقیاتی بجٹ تھا اور رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 725 ارب روپے کر دیا گیاہے ۔وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ مہنگے فونز ، تمباکو اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد بڑھانے کی تجاویز ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے سپلیمنٹری فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، 1800 سی سی سے اُوپر والی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے اور سگریٹ پر مزید ٹیکس لگ گیا، نان فائلر کیلئے نئی گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔ فنانس بل کے مطابق، چار لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، چار سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 ہزار ٹیکس ہوگا، آٹھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہوگا، اسی طرح 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا، 30 سے 40 لاکھ روپے آمدن پر ڈیڑھ لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس ہوگا، 30 سے 40 لاکھ روپے آمدن کو فکسڈ کے علاوہ 20 فیصد ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ بل کے مطابق، 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن والوں کو
ساڑھے 3 لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا، 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن والوں کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، 50 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 6 فکسڈ اور 29 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، کسان کی آسانی کیلئے کھاد کی ترسیل بڑھا رہے ہیں، تمباکو پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، یوریا کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 7 ارب روپے سبسڈی منظور کی گئی ہے، مزدوروں کیلئے 8 ہزار 276 گھر تعمیر کیے جائیں گے، برآمدی صنعت کیلئے خام مال سے ڈیوٹی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے 82 مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کر رہے ہیں، پنجاب میں ٹیکسٹائل بند ہونے سے 5 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم 5 اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مہنگے فونز پر بھی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، 1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد کر دی گئی، نان فائلرز کیلئے نئی گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹیکس بڑھائے بغیر 95 ارب روپے اضافی حاصل کریں گے، ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یوریا کیلئے 6،7 ارب روپےکی سبسڈی کی منظوری دی کاچکی ہے، سالانہ 12 لاکھ آمدنی والے افراد سے اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، بینگ ٹرانزیکشن پر نان فائلر 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔ اسد عمر نے کہا ہمارا ہدف معیشت کو استحکام دینا اور روزگار فراہم کرنا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا مدت پوری کرنیوالی حکومت کو آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، گزشتہ حکومت کا پیش کیا گیا چھٹا بجٹ حقائق کے برعکس تھا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.