Top Rated Posts ....
Search

Imran Hakoomat Ka Pehla Qarza...Saudi Arabia

Posted By: Aalo on 17-09-2018 | 21:13:20Category: Political Videos, News


عمران حکومت کا پہلا قرضہ، سعودی عرب اور چین نے کتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کر دیا؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین اور سعودی عرب پاکستان کو 47 ارب ڈالرز کی امداد دینے کیلئے تیار، چین کی جانب سے سی پیک کے تحت مزید 42 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ سعودی عرب پاکستان کو نرم شرائط پر 5 ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی گرتی ہوئی
معاشی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر بہترین دوست چین اور سعودی عرب مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان میں 25 جولائی کے الیکشن کے بعد قائم ہونے والی نئی حکومت کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں۔ پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز کی کم ترین سطح تک آ چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حکومت بھی کہہ چکی ہے کہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، خزانہ خالی ہے۔اس صورتحال میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مجبور ہو کر مزید قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف جانا پڑے گا۔تاہم وفاقی حکومت تمام تر مشکل حالات کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے رضامند نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین اور سعودی عرب مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینلکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین اور سعودی عرب پاکستان کو 47 ارب ڈالرز کی امداد دینے کیلئے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے سی پیک کے تحت مزید 42 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
جبکہ دوسری جانب سعودی عرب پاکستان کو نرم شرائط پر 5 ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور چین کے دوران ان معاملات کو طے کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پیر کے روز تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے سلسلے میں ریاض کیلئے روانہ ہوں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نومبر کے ماہ میں چین کا اہم ترین دورہ کریں گے جہاں سی پیک سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کے مجوزہ دورے پر ملک کے موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر 4 ارب ڈالر کے آسان قرضے پر مذاکرات کریں گے ۔ پاکستان نرم شرائط پر قرض کے لیے چین اور دیگر ذرائع سے بھی رابطے میں ہے ۔اسلام آباد کی حتیٰ الوسع کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید قرض نہ لے اور اسے ادھار لینے کے لیے سخت ترین شرائط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔پاکستان کی بد حال معیشت کی بنیاد پر پاکستان آئی ایم ایف سے صرف 2.85 ارب ڈالر قرض قدرے کم سخت شرائط پر حاصل کرسکتا ہے ۔ پاکستان کو اقتصادی استحکام کے لیے 2018 اور 2019 کے لیے 12.5 ارب ڈالرکا سرمایہ درکار ہوگا جب کہ پہلے ہی اسلام آباد متعدد غیر ملکی قرضوں میں دھنسا ہوا ہے ۔ (م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.