Top Rated Posts ....
Search

Loot Maar Karne Waalon Ki Shaamit Aa Gayi

Posted By: Ahmed on 17-09-2018 | 21:11:16Category: Political Videos, News


کرپٹ ٹولے کی شامت آگئی: برطانیہ کے ساتھ کرپشن پر ہونے والے معاہدے کے بعد اب تحریک انصاف کونسا بڑا کھڑاک کرنے جارہی ہے؟
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے پیسے کے خلاف پورے یورپ میں قانون سازی ہوئی ہے، ہم سعودی عرب کے ساتھ بھی کرپشن کے معاملے پر معاہدہ کریں گے،
تحویل مجرمان کے معاہدے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون کا ہاتھ ملزمان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں گزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی۔انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں کے ساتھ معاہدہ آئندہ چند دنوں میں ہوجائے گا۔خیال رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے جبکہ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے ملاقات کی۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے اور ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید کریں گے۔پاکستانی قیادت سے ملاقات کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم اور ساجد جاوید نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین قابل اعتماد دوست ہے، وزیراعظم، وزیرخارجہ اور وزیر قانون سے مثبت بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فخرہے کہ 12 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔انہوں نےکہا کہ کرپشن کا خاتمہ پاکستان اور برطانیہ کی ترجیح ہے، قانون کی حکمرانی اور احتساب کا عمل چاہتے ہیں، برطانیہ کے تفتیشی ادارے آزاد ہیں۔اس موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ برطانوی وزیرداخلہ کے ساتھ کسی انفرادی کیس پر بات نہیں ہوئی اور معاہدہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ وسیع پیمانے پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ساجد جاوید کا کہنا تھاکہ پاکستان برطانیہ کے لیے بہت اہم ملک ہےاس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جن میں احتساب بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، پاکستان حکومت کے بدعنوانی کے خلاف مل کر کام کرنے اور کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہیں، بدعنوانی سے نمٹنےکیلئے تعاون، معلومات اور انٹیلی جنس کا تبادلہ ضروری ہے اور اس کے لیے کوشاں ہیں۔برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرموں کی حوالگی سے متعلق پاکستانی حکومت سے بات کروں گا، پاکستان اور برطانیہ نے ماضی میں کچھ لوگوں کو ایک دوسرے کے حوالے کیا ہے، ایک راستہ ہے کہ ہم مجرموں کی حوالگی سے متعلق باقاعدہ معاہدہ کریں۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.