Top Rated Posts ....
Search

Wafaaqi Kaabina Ka Khasoosi

Posted By: Aalo on 17-09-2018 | 20:33:49Category: Political Videos, News


وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس صبح 9 بجے طلب ، کیا خاص کام ہونے والا ہے ؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے جس میں نئی بجٹ تجاویز منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سیکرٹری اور دیگر حکام وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے
جبکہ ایف بی آر میں اصلاحات، ٹیکس، سلیبس میں تبدیلی پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر وصولیوں کے نئے اہداف اور ٹیکس حجم بڑھانے کی حکمت عملی پر برییفنگ دے گا اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی بجٹ تجاویز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو حلقوں سے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی انتظامات پرخصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈ یولپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت کیڈ کے اداروں کو کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ ان اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔ تعلیمی اداروں کو حکومت وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ اسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کر دیا جائے گا۔وزارت کیڈ پیپلزپارٹی دور میں بنائی گئی تھی ن لیگ کی حکومت نے بھی اسے جاری رکھا، وفاقی نظام تعلیمات، 422 تعلیمی ادارے، وفاقی دارالحکومت کے اسپتال اور سی ڈی اے وزارت کے ماتحت ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.