Hakoomat Naa Qaabil E Yaqeen Khabar (News)
Posted By: Abid on 17-09-2018 | 20:32:52Category: Political Videos, Newsحکومت ناقابل یقین خبر : کل وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کے دوران خریدار انتظامیہ کے ساتھ کیا ہاتھ کر گئے ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی کے دوران مسائل پیش آنے لگے۔کم قیمت گاڑیوں کو زائد قیمت میں بیچنے پر شہری نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی نیلامی کا عمل آج ہوا ۔نیلامی کا عمل آج مکمل ہوا ہے۔
ایڈمنسٹریٹروزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر آج 61 گاڑیاں نیلام ہوئیں۔61 گاڑیوں کی نیلامی سے تقریباً 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔مینیجر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی ایف بی آران کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔نیلامی کےلیے پیش کی گئی 102گاڑیوں کی مالیت ایک ارب روپےسے زائد تھی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ امید تھی بم پروف گاڑی کی بولی 16 کروڑ سے اوپر جائے گی تاہم دونوں گاڑیوں میں سے کسی کی بھی بولی نہیں لگی۔27 لگژری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 7 کی نیلامی ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گاڑیوں کے خریدار بولی لگا کر فرار ہو گئے۔میڈیا کے مطابق 9 خریدار ایسے تھے جنہوں نے پہلے بولی لگائی جب حتمی مراحل پیش آئے تو غائب ہو گئے۔حکام راہ تکتے رہے ۔خاصے انتظار کے باوجود بھی جب مفرور خریدار واپس نہ آئے تو حکومت کو گاڑیوں کی بولی دوبارہ لگوانا پڑی۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نیلامی کے عمل میں شہریوں کو چونا لگانے لگ پڑی ہے۔ایک شہری نے ویڈیو بنا کر بھانڈا پھوڑ دیا۔شہری نے ایک گاڑی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس گاڑی پر
انہوں نے جو قیمت لگائی ہے وہ 39 لاکھ ہے جبکہ مارکیٹ میں اسی حالت کی یہ گاڑی رجسٹرڈ20 سے 25 لاکھ میں مل جائے گی۔اس شہری کا کہنا تھا کہ ابھی اس 39 لاکھ میں صرف ڈیوٹی ادا ہوگی ابھی اس پر ٹیکس دینا ہوگا پھر یہ گاڑی رجسٹرڈ ہوگی اور پھر اسگاڑی میں بھی کچھ کام کروانے والے ہوں گے۔شہری کا کہنا تھا کہ یہ سارے اخراجات کرنے کے بعد اس گاڑی کی قیمت 55 لاکھ روہے بن جائے گی ۔اگر میں نے یہی گاڑی اتنے میں خریدی ہے تو میں 2007 ماڈل کی کوئی جدید گاڑی کیوں نہ خریدوں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، 102میں سے61گاڑیوں کی نیلامی ہوئی، گاڑی کی سب سے زیادہ بولی ایم کیوایم کے خواجہ سہیل منصور نے لگائی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوگئیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نیلام گاڑیوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تھی، باقی گاڑیوں کی قیمتوں کا تعین ایف بی آر دوبارہ کرے گا، نیلام نہ ہونے والی گاڑیوں کی نیلامی دوبارہ کی جائےگی۔(م،ش)