Top Rated Posts ....
Search

Big Boss 12 Ka Bada Scandal Saamne Aa Gaya

Posted By: Mangu on 17-09-2018 | 19:06:46Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ‘بگ باس’ کے 12 ویں سیزن کا آغاز 16 ستمبر کو ہوا۔اگرچہ یہ شو اپنے تنازعات کی وجہ سے ہی خبروں میں رہتا ہے، لیکن اس بار اس شو کا آغاز ہی ایک تنازع سے ہوا اور لوگ شو میں شرکت کرنے والی پہلی جوڑی کو دیکھ کر ہی حیران رہ گئے۔
اس بار ‘بگ باس’ کی تھیم ‘جوڑی’ رکھی گئی ہے اور اس تھیم کے تحت کئی معروف جوڑیاں اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔اس تھیم کے تحت بگ باس 12 کی پہلی قسط اور آغاز میں ہی ایک ایسی جوڑی نے شرکت کی، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔شو کی پہلی قسط میں 65 سالہ گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ گرل فرینڈ جیسلین میتھریو نمودار ہوئیں اور توقعات کے بر خلاف انہوں نے آن ایئر ہی اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلی قسط میں ہی 65 سالہ گلوکار نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چند سال سے اپنی ہی شاگرد گلوکارہ اور خود سے 37 سالہ کم عمر جیسلین میتھیو سے محبت کر رہے ہیں۔پروگرام میں جیسلین میتھیو نے کہا کہ انہیں اپنے ہی استاد سے محبت کا اعتراف کرنے اور اسے سب کے سامنےلانے میں کافی وقت لگا اور انہیں یقین ہے کہ ان کے فیصلے سے سب کو حیرت ہوگی، تاہم یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں پیار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 28 سالہ جیسلین میتھیو نے 65 سالہ گلوکار انوپ جلوتا سے کئی سالوں سے گلوکاری سیکھ رہی تھیں، تاہم 2014 کے بعد ان کے درمیان اس وقت محبت ہوئی، جب گلوکار کی تیسری بیوی میگھا گجرال کی موت ہوئی۔65
سالہ انوپ جلوتا نے 3 شادیاں کیں، جن میں سے ان کی آخری بیوی میگھنا گجرال ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اعظم اندر کمار (آئی کے) گجرال کی بھتیجی تھی۔اس سے قبل بھی انہوں نے دو شادیاں کیں، تاہم وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکیں۔اب 65 سالہ گلوکار نے اپنی ہی شاگرد اور خود سے 37 سالہ کم عمر 28 سالہ جیسلین میتھیو سے محبت کا اعتراف کیا ہے اور جلد ہی شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔دونوں کی جانب سے محبت کا اظہار کیے جانے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی بھارتی میڈیا میں بھی ان کی محبت کے حوالے سے چرچے جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس بار بگ باس 12 کی میزبانی کے لیے سلمان خان ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے وصول کریں گے اور وہ مجموعی طور پر اس شو سے 300 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اس بار بگ باس 12 میں مجموعی طور پر 17 کانٹیسٹر شامل ہوں گے، جن میں سے متعدد کانٹیسٹر جوڑی کی صورت میں شامل ہوں گے۔ اس بار بگ باس 12 میں مجموعی طور پر 17 کانٹیسٹر شامل ہوں گے، جن میں سے متعدد کانٹیسٹر جوڑی کی صورت میں شامل ہوں گے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.