Top Rated Posts ....
Search

Sadar Ke Baite Ke Saath Jhagra...

Posted By: Abid on 17-09-2018 | 19:03:32Category: Political Videos, News


تیونس سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس میں حکمراں جماعت ندا نے اپنے ہی وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کی حکمراں جماعت ندا کی ڈسپلن کمیٹی نے پارٹی رکنیت منجمد کر کے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے۔ انضبا طی کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد اور


مزید کارروائی کیلئے معاملہ پارٹی سربراہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ تیونس کے صدر بیجی القائد بھی وزیراعظم کو منصب سے ہٹانے کیلئے کافی عرصے سے کوشاں تھے۔وزیراعظم یوسف شاہد نے اگست 2016 میں منصب سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے ملکی صدر بیجی القائد کے بیٹے حافظ قائد کیساتھ کئی امور پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور وزیراعظم نے صدر کے بیٹے پر حکمراں جماعت کو تباہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ صدر کے بیٹے حافظ اس وقت حکمراں جماعت ندا تیونس کے تمام معاملات دیکھتے ہیں۔مسلم افریقی ملک تیونس کی حکمراں جماعت کے رہنماوں کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے اثرات ملکی اداروں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ تیونس کی حکمران سیاسی جماعت ندا تونس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی اقتصادیات کی بحالی میں ناکام رہے ہیں۔ تیونس کے صدر نے رواں برس جولائی میں بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر زور دیا تھا۔تیونس کی طاقتور لیبر یونین (UGTT) نے وزیراعظم یوسف شاہد کی معطلی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ لیبر یونین وزیراعظم یوسف شاہد کی ’ کفایت شعاری کے پروگرام‘ کی سب سے بڑی ناقد رہی ہے تاہم اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم کی معطلی کے فیصلے

کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے اصلاحی پروگرام کی تعریف کی۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوپاگل کتاکہنے پر امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق جیمز میٹس کا صدر ٹرمپ کوپاگل کتا کہنا خسارے کا باعث بن گیا ہے ۔ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور وزیر دفاع کے مابین نیٹو پالیسی پر شدید چپقلش جاری ہے کہ آیا شمالی کوریا کیساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکہ کو ایران کیساتھ جوہری معاہدہ سے دستبردار ہونے کے فیصلہ سے پیچھے ہٹنا چاہئے ۔دوسری جانب جیمز میٹس کے قریبی حلقوں نے کہاکہ وزیر دفاع خود کو کئی معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اب وزیر دفاع جیمز میٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے سے گریزاں ہیں اور پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ جیمزمیٹس خود کو وفادار ظاہر کررہے ہیں۔سابق نیوی کیپٹن جیف ڈیوس اور جیمز میٹس کے سابق ترجمان نے بتایا کہ غداری اورجھوٹ جیمز میٹس کے ڈی این اے میں شامل نہیں ہے ۔امریکی سینٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سینیٹرجیک ریڈ نے بتایا کہ اگر جیمز میٹس کو پینٹاگون سے رخصت کیا گیا تو اسکے نتیجہ میں پیدا شدہ خلا سے غیرمعمولی نقصان ہوگا۔ (م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.