Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Vs India....Mera Target Yeh Bharti Khilaadi Hai

Posted By: Mangu on 17-09-2018 | 10:34:52Category: Political Videos, News


پاکستان بمقابلہ بھارت : میرا ہدف یہ بھارتی کھلاڑی ہے ۔۔۔۔ پہلے میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے عثمان شنواری نے چیلنج کر دیا
پاکستان بمقابلہ بھارت : میرا ہدف یہ بھارتی کھلاڑی ہے ۔۔۔۔ پہلے میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے عثمان شنواری نے چیلنج کر دیا
موسم اچھا تھا، گزشتہ سال اکتوبرمیں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں میچ کے دوران کافی گرمی تھی، خیال تھا کہ اب زیادہ گرمی ہو گی تاہم موسم اچھا تھا اورکھیلنے کا مزہ آیا، باﺅلنگ کے دوران پاﺅں کا انگوٹھا جوتے سے لگنے کے باعث خون آنے لگ گیا اور میدان سے باہر جانا پڑا، فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگلا میچ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں، بھارت کےخلاف پہلی دفعہ کھیلنے پردباﺅکے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے مابین میچ ہمیشہ ہی پریشر والا ہوتا ہے جس میں نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی بہت پرجوش ہوتے ہیں، اگرچہ بھارتی ٹیم نمبر ون ہے تاہم ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں ہے، پوری توجہ 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، بڑے معرکے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، روایتی حریف کےخلاف فتح حاصل کریں گے، پاک بھارت میچ کے دوران جو بھی کھلاڑی پرفارم کرتا ہے اسکا کیریئر الگ لیول پر چلا جاتا ہے، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ روایتی حریف کےخلاف بہتر سے بہتر کھیل پیش کرے، میرا بھی یہی ہدف ہے، ہانگ کانگ کےخلاف 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 5بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنا میرا ہدف ہوگا، نئی پچ کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے تو وکٹ پرانی لگی جو کافی سلو تھی اورباﺅلنگ کرنا مشکل ہو رہا تھا تاہم پھر بھی میں نے بھرپور رفتار سے باﺅلنگ کی، دوسرے سپیل میں گیند خراب ہونے سے ریورس سوئنگ میں مدد ملی جس کی وجہ سے وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.