Top Rated Posts ....
Search

Indian Actress Ko Judwaan Bache

Posted By: Akbar on 17-09-2018 | 10:33:34Category: Political Videos, News


شوبز سے بڑی خبر: معروف بھارتی اداکارہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی
اوٹاوا(ویب ڈیسک )ہولی وڈ کی طرح بولی وڈ میں بھی سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش عام بنتی جا رہی ہے، جہاں اس عمل کے ذریعے فلم ساز کرن جوہر نے شادی کیے بغیر اپنے بچوں کی پیدائش کی۔وہیں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان



کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے کرائی۔اب دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کینیڈین نژاد بولی وڈ اداکارہ اور ماڈل 46 سالہ لیزا رے نے بھی اپنے بچوں کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے کی ہے۔لیزا رے نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بھی اپنے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچیوں سے متعلق پوسٹ کی، ساتھ ہی انہوں نے بچیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ نے اپنے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچیوں کا نام ‘صوفی’ اور ‘سولی’ رکھا ہے۔ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ عام افراد کی جانب سے سروگیسی سے متعلق باتیں کرنے کے بعد عوام میں اس عمل سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔اداکارہ نے جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ ابھی ماں نہیں بننا چاہتی تھیں، تاہم ان کے شوہر بچے چاہتے تھے، جس وجہ سے انہوں نے سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی۔انہوں نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننا ہر خاتون کے لیے بہترین لمحات ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ 46 سالہ کینیڈین اداکارہ
و ماڈل لیزا رے نے سب سے پہلے 1994 میں استاد نصرت فتح علی خان کے معروف گانے ‘آفریں آفریں’ سے ماڈلنگ کرکے پاک- وہند میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔‘آفریں آفریں’ سے شہرت حاصل کرنے والی لیزا رے نے اگرچہ بولی وڈ کی پہلی فلم میں 2001 میں کام کیا، تاہم انہوں نے 1996 میں پہلی بھارتی فلم ‘نیتھجی’ میں کام کیا، جو تامل زبان میں ریلیز کی گئی۔لیزا رے نے 2001 میں ‘قصور’ سے بولی وڈ ڈیبیو کیا، بعد ازں وہ ‘واٹر، عشق فار ایور، ویرا پن اور دوبارہ’ میں بھی نظر آئیں۔لیزا رے نے 2 درجن سے زائد ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے، جب کہ ساتھ ہی وہ متعدد بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔لیزا رے نہ صرف بھارت بلکہ کینیڈا کی بھی چند فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، تاہم انہیں شہرت پاکستانی گانے ‘آفریں آفریں’ سے ملی۔اداکارہ نے بیٹیوں کے نام صوفی اور سولی رکھے—فوٹو: لیزا رے انسٹاگرالیزا رے نے 2012 میں مینیجمنٹ کنسلٹنٹ سے جیسن دہنی سے شادی کی۔لیزا رے کو 2009 میں خون کے سفید خلیات میں کینسر لاحق ہوگیا تھا، تاہم علاج کے بعد انہوں نے 2010 میں اعلان کیا کہ اب وہ کینسر فری ہیں۔انہیں ادھیڑ عمر کے باوجود اپنی صحت، فٹنیس اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، ان کی آخری بولی وڈ فلم ‘دوبارہ’ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.