America Se Badi Breaking News
Posted By: Ahmed on 17-09-2018 | 10:29:26Category: Political Videos, Newsامریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز : پاگل کتا کہنے پر ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(ویب ڈیسک)امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوپاگل کتا کہنا خسارے کا باعث بن گیا۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسط انتخابی مہم کے بعد جیمس میٹس کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع کے
مابین نیٹو پالیسی پر شدید چپقلش جاری ہے کہ آیا شمالی کوریا کے ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جائیں اور امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے والے فیصلے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔دوسری جانب جیمس میٹس کے قریبی حلقوں نے کہاکہ جتنا وقت سیکریٹری دفاع نے گزار ہے اس دوران وہ خود کو معاملات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی سوچ میں غیریقنی طور پر تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اب سیکریٹری دفاع جیمس میٹس ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے گریزاں ہیں اور پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ جیمس میٹس نے خود کو وفادار ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیوی سے ریٹائرڈ کیپٹن جیف ڈیوس اور جیمس میٹس کے سابق ترجمان نے بتایا کہ جیمس میٹس کے ڈی این اے میں جھوٹ شامل نہیں ہے اور ناہی غداریکے مرتکب ہو سکتے ہیں۔۔سینیٹ آرمڈ سروس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سنیٹر جیک ریڈ نے بتایا کہ اگر جیمس میٹس کو پینٹاگون سے رخصت کیا گیا تو اس کے نیتجے میں پیدا ہونے والی خلاء غیرمعمولی طور پر نقصان کا باعث بنے گی۔ واضح رہے کہ امریکا کے ”پاگل کتے” کی عرفیت سے معروف نئے وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے ہفتے کے روز ان سے آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں واقع اپنے دفتر میں ان سے حلف لیا۔
میرینز کے سابق جنرل جیمز میٹس حلف برداری کے بعد عہدہ سنبھالنے والے صدر ٹرمپ کے پہلے وزیر ہیں۔امریکی سینیٹ نے جمعے کے روز ان کی بطور وزیر دفاع اور جان کیلی کی بطور وزیر داخلہ (ہوم لینڈ سکیورٹی) نامزدگی کی توثیق کردی تھی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سینیٹ نے جیمز میٹس کو کثرت رائے سے محکمہ دفاع پینٹاگان کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔سینیٹ کے 98 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور صرف ایک نے مخالفت کی۔ سینیٹ کے 88 ارکان نے جان کیلی کی داخلی سلامتی کے سیکریٹری (وزیر) کی حیثیت سے منظوری دی تھی۔11 ارکان نے ان کی مخالفت کی۔سینیٹ نے گذشتہ سوموار کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ری پبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان کے رکن مائیک پومپیو کو سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔سینیٹ کے 89 ارکان نے ان کی نامزدگی کی توثیق کی تھی اور آٹھ نے ان کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ان کے پیش رو سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن جمعہ کو مستعفی ہوگئے ہیں۔انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے انتخابی نعروں پر مبنی تند وتیز بیانات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔خاص طور پر ایران سے جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ وہ خود بھی حالیہ صدارتی انتخابات میں روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت اور سرکردہ ڈیمو کریٹس کی برقی مراسلت میں دراندازی پر تنقید کی زد میں آئے تھے۔(م،ش)