Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Kulsoom Nawaz Ke Intqaal Par...

Posted By: Abid on 17-09-2018 | 10:28:09Category: Political Videos, News


وزیراعظم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کرنے نہیں گئے لیکن جب عمران خان کے والد کا انتقال ہوا تھا تو کیا نواز شریف زمان پارک تعزیت کرنے گئے تھے؟
لاہور(ویب ڈیسک )سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پوری قوم غمزدہ تھی اور ان کے جنازے پر نہ صرف لیگی رہنماﺅں اور کارکنان نے شرکت کی بلکہ حکومتی رہنماﺅں اور پاکستان کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی جنازے پر پہنچے اور رسم قل پر بھی شرکت کی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت نے بھی ملاقات کی لیکن وزیراعظم عمران خان بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شریف خاندان سے اظہار افسوس کرنے جاتی امرا نہیں پہنچے ۔اس حوالے سے اینکر پرسن اقرالحسن نے بھی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان کو اظہار تعزیت کے لیے جاتی امرا جانا چاہیے ۔اب سینئر صحافی عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ اس تصویر کی تصدیق کرسکتے ہیں ؟تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان اکرام اللہ خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 2008میں جب وزیراعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کا انتقال ہوا تھا تو اس وقت نواز شریف نے زمان پارک جا کر عمران خان سے اظہار افسوس کیا تھا ۔2013کی انتخابی مہم کے دوران جب عمران خان الیکشن سے تین دن پہلے سٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوئے تھے تو نواز شریف فوری طور پر انہیں شوکت خانم ہسپتال بھی ملنے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو
آج پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ نواز شریف کی جاتی امرا سے جیل کے لیے روانگی سے قبل والدہ سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم روانگی سے قبل والدہ سے ملے تو ماحول افسردہ ہو گیا۔ نواز شریف نے والدہ سے کہا کہ ماں جی! گھبرانا نہیں ہے۔یہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا۔ جس پر نواز شریف کی والدہ نے بھی بیٹے کو تسلی دی اور کہا کہ ہمت نہ ہارنا ، یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف کو والدہ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد ماحول سوگوار ہو گیا ۔ مریم نواز دادی سے لپٹ کر روتی رہیں، اس موقع پر جاتی امرا میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔نواز شریف کی والدہ نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو دعائیں دیں۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امرا سے لاہور ائیر پورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیلمیں قید نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی ۔نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے 11 ستمبر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جاتی امرا منتقل کیا گیا ۔ جس کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول میں دو مرتبہ توسیع کی گئی ۔ پیرول پر رہائی میں توسیع بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کی پاکستان منتقلی میں تاخیر پرکی گئی۔ (م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.