Top Rated Posts ....
Search

Shandaar Khabar....Baazi Le Gayi....

Posted By: Aalo on 17-09-2018 | 01:52:23Category: Political Videos, News


شاندار خبر: جیسمین منظوربازی لے گئی، عمران خان کے ڈیم فنڈ میں کتنی رقم عطیہ کر دی ؟
کراچی(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاوٗس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنانے کی کوشش ابھی نہ کی تو بہت دیر ہو جائے گی، ہمیں ملک کو موبلائز کرنا ہے کیوں کہ ڈیم کے لیے پیسا نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں
ڈیم فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم کے لیے پیسا نہیں ہے جس کے لیے پورے ملک کو حرکت میں لانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ صرف 5 سال کے لیے آتے ہیں، ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے، حکومت اور لوگ ایک ہو جائیں تو قوم بن جاتی ہے پھر کوئی چیز نا ممکن نہیں ہوتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں 84 ہزار ڈیم ہیں، بھارت کے پاس 5 ہزار ڈیم ہیں، جب کہ ہمارے پاس صرف 150 ہیں، ڈھائی ماہ میں ملک کا 80 فی صد پانی دریاؤں میں نکل جاتا ہے، ہمیں اس پانی کی اسٹوریج کرنی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا چیف جسٹس کا کام نہیں کہ ڈیم کے لیے پیسے اکٹھے کریں، اس لیے یہ اہم کام کرنے پر ہم چیف جسٹس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ فنڈ ریزنگ کی تقریب میں کراچی کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور دل کھول کر ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسے عطیہ کیے۔ تقریب میں پاکستان کی معروف اینکر جیسمین منظور نے وزیراعظم ڈیم فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ کیا۔ جبکہ ایک نامعلوم شہری کی جانب سے 10 کروڑ روپے کا عطیہ کیا گیا۔ سراج قاسم تیلی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا، میڑو پاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.