Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Aala Punjab Usman....Haazir Ho

Posted By: Aalo on 17-09-2018 | 00:37:57Category: Political Videos, News


وزیرااعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حاضر ہو ۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ سے صبح صبح بڑی بریکنگ نیوز آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج دوپہر دو بجے طلب کر لیاہے ۔چیف جسٹس نے رضوان گوندل تبادلہ ازخو د نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں موجودہ آئی جی سندھ

اور واقع کے وقت آئی جی پنجاب تعینات رہنے والے کلیم امام نے سپریم کورٹ میں معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کی جسے چیف جسٹس نے رپورٹ کو ردی کا ٹکرا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آدمی کوبچانے کیلئے آپ نے اپنے دونوں افسروں کوجھوٹاثابت کردیا، آپ کواپنی پولیس اتھارٹی کی کوئی پرواہ نہیں۔ چیف جسٹس نے آئی جی کلیم امام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کتنی اہم انکوائری آپ کے سپردکی تھی، میں نے آپ پراعتمادکیاکہ درست انکوائری کرکے لائیں گے، احسن گجرکی جرات کیسے ہوئی کہ آئی جی سے تبادلے کا کہتا؟۔چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کو طلب کریں ، کیس کو 2بجے سنیں گے ۔جبکہ دوسری جانب عالت عظمی جعلی بنک اکاﺅنٹس میں گرفتارملزمان عبدالمجید اورعبدالغنی مجید کے میڈیکل بورڈ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔جعلی بنک اکاونٹس انکوائریز میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔عدالت عظمی آج پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق معاملے کی بھِی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ جس کے دوسرے ارکان جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن ہیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیسز کی سماعت بھی عدالتی شیڈول کا حصہ ہے۔سپریم کورٹ کا فل بینچ سی ڈی اے کے 1960 کے ماسٹر پلان سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ مذکورہ بینچ دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فوجی عدالتوں سے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.