7 Dehshat Gard Pakistan Mein Daakhil
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 23:56:27Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: افغانستان سے 7 دہشتگر د پاکستان میں داخل ۔۔۔۔ ٹارگٹ کون ہے؟
بہاولپور(ویب ڈیسک )کالعدم تنظیم نے افغانستان میں نیانیٹ ورک تشکیل دیاہےجس میں قاری منصور معاویہ عرف بھائی ابوکو لوکل کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی حکومت پنجاب کی جانب سےجاری کردہ تھریٹ الرٹ نمبر 490میں بتایاگیاہےکہ خفیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں کالعدم لشکرجھنگوی نےنیا نیٹ ورک تشکیل دیاہےجس میں 70دہشتگردشامل کئے گئے ہیں جبکہ لوکل کمانڈر دولت اللہ وزیرعرف قاری منصورمعاویہ عرف بھائی ابو کومقرر کیاگیاہے۔
تنظیم کی جانب سےپاکستان میں بڑے پیمانے پردہشتگردی کیلئے 7دہشتگردبھیجےگئے ہیں جنہیں مذہبی رہنماؤں کوٹارگٹ کرنےکاہدف دیاگیاہے‘سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اضافی سکیورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک نئی آزمائش میں ڈال دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو باربار موصول ہونے والے سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی کے اداروں کی نیندیں اڑادی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اس سب کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں ہیں۔ عمران خان غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر معمولی سکیورٹی یا پروٹوکول لینے سے متعلق واضح انکار کر رکھا ہے۔نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھارٹی (نیکٹا) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب تک چھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری تھریٹ الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی لینے پر قائل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے ہیں۔ بنی گالہ، بری امام، بارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں دوسو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے اضافی سکیورٹی نہ لی تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کم سے کم سکیورٹی رکھنے اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکنعمران خان کو جاری ہونے والے تھریٹ الرٹس نے ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سمیت ان کے چاہنے والوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔(ع،ع)