Top Rated Posts ....
Search

Kulsoom Nawaz Ki Tabiyat Mein Behtri Aa Rahi Thi

Posted By: Aalo on 16-09-2018 | 23:42:23Category: Political Videos, News


بیگم کلثوم کی طبیعت میں بہتری آ رہی تھی اور اس اچانک موت کی وجہ ۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خاموشی توڑ تے ہوئے ناقابل یقین انکشاف کر ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے بتایا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں کافی بہتر ی آ رہی تھی اوراچانک انتقال وہم و گمان میں بھی نہ تھا، ان کے کینسر کے مرض میں مزید بگاڑ پیدا نہیں ہو رہا تھا۔مجھےامید نہیں تھی
کہ وہ اچانک دنیا سے رخصت ہو جائیں گی ۔ وہ گزشتہ روز رائے ونڈ میں تعزیت کے لیے آنے والوں اور ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم کی وفات کینسر کے مرض کی وجہ سے نہیں بلکہ پھیپھڑوں میں پیدا ہونیوالے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ صحت یات ہوتے ہوئے اچانک ہمیں چھوڑ جائیں گی۔ نواز شریف نے اس موقع پر اچانک انتقال کے حوالے سے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ ایسے موقع پر ان کی موت میں خدا کی مصلحت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال سے ایک روز پہلے میری ان سے بات ہوئی تھی اور وہ کافی بہتر معلوم ہو رہی تھیں۔ میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوسرے روز انتقال کر جائیں گی۔ مریم نواز نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ بڑی حوصلہ مند خاتون تھیں،سخت تکلیف میں بھی اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کرتی تھیں۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.