Top Rated Posts ....
Search

Raasta (Way) Saaf....Mulak (Country) Ki Sab Se Badi Jamaat

Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 23:39:57Category: Political Videos, News


راستہ صاف ۔۔۔۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے ضمنی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ، مگر کیوں ؟
پشاور(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی نے متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں سوات، صوابی اور نوشہرہ میں ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے اور جمع کردہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کا اعلان کردیا ہے،جماعت اسلامی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امید وار متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کریں گے
اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے قائمقام صوبائی امیر نور الحق کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات اور متعلقہ امور پر غور کیا گیا، نائب امیر صوبہ ڈاکٹر اقبال خلیل نے اجلاس کے شرکاء کو متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کیساتھ ہونے والی بات چیت اور فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا ،اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپو زیشن کے فیصلوں کے مطابق نوشہرہ ، صوابی اور سوات کے اضلاع میں جماعت اسلامی کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جائیں اور جماعت اسلامی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امید واران متحدہ اپوزیشن کے امیدواروںکی حمایت کریں گے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.